Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین اہلکار شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین اہلکار شہید

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ضلع خیبر کے علاقے تختہ بیگ میں دہشت گرد نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حملے اور خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور دیگر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر عمران خان نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، پولیس کے الرٹ رہنے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

قائم مقام وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور جائے وقوعہ پر اضافی نفری بھیجنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ خودکش حملے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ کا شہید ہونے والے اہلکاروں کی درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و تحمل کی دعا بھی کی۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے مسلم ڈھنڈ میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ دستی بم چیک پوسٹ کے قریب گر کر پھٹا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *