Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
10 فٹ لمبے اژدھے نے اپنے سے بھی بڑے اژدھے کو سالم نگل لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

10 فٹ لمبے اژدھے نے اپنے سے بھی بڑے اژدھے کو سالم نگل لیا

(سنگ میل نیوز)دنیا میں پہلی بار ایک 10 فٹ لمبے اژدھے کو اپنے سے بھی بڑے اژدھے کو سالم نگلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ حیرت انگیز واقعہ بنگلادیش میں سامنے آیا جہاں 10 فٹ لمبے برمی اژدھے نے reticulated نسل کے اژدھے کا شکار کیا۔

چٹاگانگ کے ایک وائلڈ لائف فارم میں محققین نے یہ حیرت انگیز مشاہدہ کیا۔

جرنل Reptiles and Amphibians میں شائع ایک تحقیقی مقالے کے مطابق برمی اژدھے نے بہت سختی سے دوسرے سانپ کو جکڑ لیا اور اس کی دم کی طرف سے نگلنا شروع کردیا۔

اژدھے کو اپنے سے بھی بڑے اژدھے کو سالم نگلنے میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔

اس دوران دوسرے اژدھے نے خود کو بچانے کے لیے برمی اژدھے کو جکڑلیا تھا مگر شکست کے بعد اس کی گرفت ڈھیلی ہوگئی۔

یہ واقعہ اکتوبر 2020 کا ہے اور اب اس کے بارے میں تحقیقی مقالہ شائع ہوا ہے۔

سائنسدان وہاں موجود مرغیوں کی گنتی کر رہے تھے اور انہوں نے دریافت کیا کہ دونوں سانپوں میں سے کسی نے بھی انہیں کھانے کی کوشش نہیں کی۔

سائنسدان یہ نظارہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کیونکہ دونوں کے لیے وہاں خوراک کے متعدد آپشنز موجود تھے۔

ان کا خیال ہے کہ اس جگہ پر ملکیت کے تنازعے کے باعث ایک اژدھے نے دوسرے کو اپنی غذا بنا لیا۔

بنگلادیش میں صرف 2 اقسام کے اژدھے پائے جاتے ہیں اور دونوں کی نسل کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

برمی اژدھے 16 فٹ تک لمبے ہوسکتے ہیں جبکہ reticulated اژدھے دنیا میں سب سے بڑے ہوتے ہیں جن کی لمبائی 22 فٹ تک ہوسکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *