اسلام آباد : انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر اور ڈی آئی جی جواد طارق نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، افسروں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور۔ ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں، آئی جی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں۔

Leave a Reply