پایہ تکمیل کیلئے 17اکتوبر کی ڈیڈ لائن، واٹر کولیکشن،سیٹلمنٹ،فلٹریشن کے بعد زیر زمین پانی میں شامل ہوجائے گا،وزیر آبپاشی
ملتان :صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے اریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور 100ملین روپے لاگت سے بارش کے پانی کو زیر زمین محفوظ بنانے کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 40کنوؤں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا ، چیف انجینئر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ذاکر سیال و دیگر افسروں نے صوبائی وزیر کو منصوبہ بارے بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق بارش کا پانی زیر زمین محفوظ بنانے کیلئے منصوبہ کی تکمیل کے لئے 17 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ، ری چارج ویلز مختلف مراحل میں ری چارج ہونگے جس میں واٹر کولیکشن، واٹر سیٹلمنٹ، واٹر فلٹریشن کے بعد یہ زیر زمین پانی میں شامل ہو جائے گا، انہوں نے ریسرچ ونگ کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے کہا کہ منصوبہ کے تحت اریگیشن سیکرٹریٹ لاہور میں دو ریچارج ویلز بنائے جا رہے ہیں جن پر کام تیزی سے جاری ہے ، مختلف اضلاع میں ان کنوؤں کی گہرائی مختلف ہے ، پراجیکٹ کی تکمیل سے بارش کا پانی محفوظ بنانے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے میں مدد ملے گی ۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے ہدایت کی کہ ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں دریاؤں اور آبی گذرگاہوں کے حفاظتی پشتوں کا جیو ٹیکنیکل سروے آئندہ دو ہفتوں میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔
بارشی پانی زیر زمین محفوظ بنانے کیلئے 40کنوئوں کی تعمیر کا فیصلہ

Leave a Reply