Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جمعیت اہلحدیث کا سعودی کاروباری وفدکی آمد کا خیرمقدم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جمعیت اہلحدیث کا سعودی کاروباری وفدکی آمد کا خیرمقدم

اسلام آباد: مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب سے آنے والے اعلیٰ سطح کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے وہ پوری امت مسلمہ کیلئے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دینی، تاریخی اور قلبی وابستگیوں پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت، محبت اور اعتماد کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *