Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہمیں خود کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوگا، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا دورہ نمل، اساتذہ، طلبا سے ملاقات، تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہمیں خود کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوگا، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا دورہ نمل، اساتذہ، طلبا سے ملاقات، تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا

سلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز نمل کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کو جامعہ نمل کراچی پہنچنے پرریکٹر نمل میجر جنرل ریٹائرڈ شاہد محمود کیانی اور ریجنل ڈائر یکٹر بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید ہدایت وارث نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ریکٹر نمل نے وفاقی وزیر کو جامعہ میں جاری کورسز اور دیگرمنصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔بعدازاں خالد مقبول صدیقی نے اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کی اور خطاب کیا، انہوں نے کہا دنیا نے ہر چیز بدل کر رکھ دی ہے ہمیں بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق خود کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے جامعہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو سرا ہا اور کہا کہ نمل نے پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی اردوزبان پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر کو نمل کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *