Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کی چاپلوسی،وزیراعظم نے حدیں پار کردیں:حافظ نعیم امریکی صدر نے غزہ پر حملہ کیلئے اسرائیل کو اسلحہ دیا،شہباز شریف کا عمل شرمناک حکومت ہر جگہ آپریشن پر بضد، تعلیم فراہمی کیلئے رٹ قائم کیوں نہیں کرتی،خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کی چاپلوسی،وزیراعظم نے حدیں پار کردیں:حافظ نعیم امریکی صدر نے غزہ پر حملہ کیلئے اسرائیل کو اسلحہ دیا،شہباز شریف کا عمل شرمناک حکومت ہر جگہ آپریشن پر بضد، تعلیم فراہمی کیلئے رٹ قائم کیوں نہیں کرتی،خطاب

ملتان:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کی چاپلوسی اور خوشامد کی حدیں پارکردیں،شہباز شریف کا عمل قوم کیلئے باعث شرمندگی ہے ،حکومت کو ریاست کی ہرجگہ رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے مگر نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کی رِٹ قائم نہیں کی جاتی۔ گھریلو خواتین کے لئے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا اہتمام کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر اور امیر ملتان صہیب عمار صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بنوقابل مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لئے ہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات نے امتحان دیا۔حافظ نعیم الرحمن نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، صرف پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکول نہیں جاتے ، حکمران جلسے روکتے ہیں ، آپریشن کرنے پر بضد ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ریاست کی رِٹ قائم کرنی ہے مگر نوجوانوں کو مواقع اور تعلیم فراہم کرنے کی رِٹ قائم کیوں نہیں کی جاتی۔ وزیراعظم نے ٹرمپ کی تعریف میں وہ سب کچھ کہہ دیا جو شاید امریکی صدر کو خود بھی اپنے بارے میں معلوم نہ ہو، ایک طرف ٹرمپ کہہ رہے تھے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو جو اسلحہ فراہم کیا اس کا بالکل درست استعمال ہوا، دوسری طرف وزیراعظم ٹرمپ کی چاپلوسی کررہے تھے ۔ نوجوانوں کو آئی ٹی میں تمام مواقع فراہم کئے جائیں تو پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں اور ملک کا قرضہ اتر سکتا ہے ۔ نوجوانوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنا ہوگی ۔ ملک کی نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیاں مافیا کے نرغے میں ہیں ، جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے ، ہم احتجاج کرتے ہیں تو حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیتے ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *