اسلام آباد:ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply