Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تعلیم میں ترقی ہی ملکی روشن مستقبل کی ضمانت ہے :عطا تارڑ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پالیسیاں بنائیں نوجوانوں کو مساوی مواقع میسر آرہے :یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تعلیم میں ترقی ہی ملکی روشن مستقبل کی ضمانت ہے :عطا تارڑ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پالیسیاں بنائیں نوجوانوں کو مساوی مواقع میسر آرہے :یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲتارڑ نے کہا ہے کہ تعلیم میں ترقی ہی ملک اور معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، پاکستان کے نوجوانوں کے ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پالیسیاں بنائیں، پورے ملک کے نوجوانوں کو مساوی مواقع میسر آرہے ہیں۔ اتوار کو مقامی یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبا جو خواب لے کر اپنی فیلڈ میں آئے اور آج اس مقام پر پہنچے ، میں ان کی محنت کو سراہتا ہوں،یونیورسٹی کی فیکلٹی، وائس چانسلر، چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، علم حاصل کرنا اور اسے آگے لوگوں تک پہنچانا بہت ہی اہم فریضہ ہے ۔ وفاقی وزیر عطا اﷲتارڑ نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلبا کا بڑا کردار ہے ، ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو سکلز کے ساتھ تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جسے یونیورسٹی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *