ریاض:سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے سعودی عوام سے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کردی۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو ملک بھر میں نماز استسقاء کی ادائیگی کی اپیل کی گئی ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کریں، سعودی عوام اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں اور عوام سے خیرات اور ان کی مدد بھی کریں۔مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے کہا کہ سعودی عوام 13 نومبر کو عام لباس میں نماز استسقاء ادا کریں۔
بارشوں کی کمی، سعودی فرمانروا اور مفتی اعظم کی نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

Leave a Reply