اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ اور اٹلی کرکٹ فیڈریشن کے مابین تاریخی معاہدہ طے پاگیا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور اطالوی صدر ماریا لورینا نے کیے۔ معاہدہ مرد و خواتین کرکٹ کی مشترکہ ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے ، اطالوی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے فوری بعد تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے اور دونوں بورڈز میں کوچنگ اور ٹیکنیکل ایکسپرٹس کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ٹریننگ کیمپس، ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ دوستانہ میچز اور دو طرفہ ٹورنامنٹس بھی کھیلے جائیں گے ۔ سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور یوتھ پروگرامز کے فروغ پر بھی تعاون ہو گا،معاہدے سے پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

Leave a Reply