Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غداری سرٹیفکیٹ بانٹنے سے مسائل حل نہیں ہونگے :حافظ نعیم طاقتور طبقہ آر ٹی ایس،فارم 47 سے مدد لینے کے طریقے ترک کردے :امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی عوامی طاقت سے انقلاب برپا کریگی:منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غداری سرٹیفکیٹ بانٹنے سے مسائل حل نہیں ہونگے :حافظ نعیم طاقتور طبقہ آر ٹی ایس،فارم 47 سے مدد لینے کے طریقے ترک کردے :امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی عوامی طاقت سے انقلاب برپا کریگی:منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب

لاہور:امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر واضح کیا ہے کہ جمہوری راستے روکنے اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ طاقتور طبقہ آر ٹی ایس اور فارم 47 سے مدد لینے کے طریقے ترک کردے ۔ حکمران نئی نسل (جنریشن زی) سے خوفزدہ ہیں، ان پر تعلیم ، روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔ حالات سے مایوس نوجوان نسل منشیات کا شکار ہورہی ہے ۔ نوجوانوں پر قدغنیں نہ لگائی جائیں۔ جماعت اسلامی عوامی رائے کی طاقت سے انقلاب برپا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جمعہ کو تین روزہ مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ رشوت ، ظلم ، جھوٹ اور ناانصافی کو فروغ دینے والا طبقہ نظام پر قابض ہے ، مسلط اشرافیہ نے قوم کو تعلیم، صحت ، انصاف سے محروم کیا ہوا ہے ۔ فرسودہ نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف جدوجہد دین کا سب سے اہم تقاضا ہے ۔ حافظ نعیم نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی نے بنو قابل کو وسعت دے کر نوجوانوں کی تربیت کا جامع زی-کنیکٹ پروگرام شروع کیا ہے ، ہم نوجوانوں کو نظام کے جبر کا شکار نہیں ہونے دیں گے ، انہیں تعلیم ، ہنر اور اخلاقی تربیت فراہم کریں گے ،ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کے مقصد کے تحت ہر شخص جماعت اسلامی کا حصہ بن سکتا ہے ۔ جماعت اسلامی کے دروازے ہر مسلک کے فرد کیلئے کھلے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *