Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نان بینک مالیاتی شعبے کے اثاثے 6.84 کھرب پرجاپہنچے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نان بینک مالیاتی شعبے کے اثاثے 6.84 کھرب پرجاپہنچے

کراچی:سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران نان بینک فنانشل کمپنیز کے اعداد و شمار جاری کر دیے جنکے مطابق نان بینک مالیاتی شعبے کے مجموعی اثاثے 6.84 کھرب روپے تک پہنچ گئے ۔کمیشن کے مطابق جون 2025ء میں یہ حجم 5.63 کھرب روپے تھا، یوں صرف چھ ماہ میں 21 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز بدستور اس شعبے کا سب سے بڑا جز ہیں، جنکے اثاثے 4.5 کھرب روپے تک پہنچ گئے ۔میوچل فنڈز کی تعداد 369 سے بڑھ کر 409 ہو گئی جبکہ سرمایہ کار اکاؤنٹس کی تعداد 8لاکھ 45 ہزار تک جاپہنچی ۔جون 2025ء کے بعد نئے میوچل فنڈ اکاؤنٹس میں 8 فیصد اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ سرمایہ کار روایتی بینکنگ کے بجائے مارکیٹ بیسڈ مصنوعات کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔سرمایہ کاری کے رجحان میں منی مارکیٹ فنڈز کا حصہ 44فیصد رہاجو کم رسک اور زیادہ لیکویڈیٹی کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے جبکہ انکم فنڈز میں 23 فیصد اور ایکویٹی فنڈز میں 14 فیصد سرمایہ کاری کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *