Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طالبان کا سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈا جھوٹ، پاکستان کی افغانی عوام سے لڑائی نہیں: ترجمان پاک فوج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طالبان کا سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈا جھوٹ، پاکستان کی افغانی عوام سے لڑائی نہیں: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ طالبان کا سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈا جھوٹ ہے، پاکستان کی افغانی عوام سے کوئی لڑائی نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، یہ گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈا جھوٹ ہے، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ہیں اور طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے، پاکستان کی افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں انہیں تو خود دہشتگردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *