Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اب ہماری مدد کیلئے کوئی نہیں آئے گا خرچ میں احتیاط برتنا ہوگی: مزمل اسلم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اب ہماری مدد کیلئے کوئی نہیں آئے گا خرچ میں احتیاط برتنا ہوگی: مزمل اسلم

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اب ہماری مدد کیلئے کوئی نہیں آئے گا احتیاط سے خرچ کرنا ہو گا۔مزمل اسلم کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں پری بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی ارکان نے بھی حکومت پر تنقید کی ہے، اس سے پہلے اگر صوبے کی طرف سے کوئی کمی ہوتی تو وفاق صوبے کے پیچھے کھڑی ہوتی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ اب دنیا بہت بدل گئی ہے، ٹرمپ کے آنے کے بعد یو ایس ایڈ بھی بند ہوگیا جس سے بہت سے منصوبے شروع تھے، تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے، ہمیں غریب عوام کو خود ہی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ اب نہ تو وفاق آتا ہے اور نہ ہی دوست ممالک کی یہ حالت ہے کہ وہ ہماری مدد کرسکے، اب ہمیں بہت احتیاط کے ساتھ خرچ کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی بھی ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج بن رہا ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ کے پی واحد صوبہ ہے جہاں کلائمٹ بورڈ قائم کیا گیا ہے،اگر یہ ایوان متفق ہو تو رمضان پیکیج کے پیسے نوجوانوں کو روزگار کے لئے قرض بھی دے سکتے ہیں، امن و امان بھی ہمارے لئے ایک بڑا مسلہ بن چکا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ سکولوں کی کمی کے لئے عوام کو بھی سکول بنا کر 25 سال کے لئے لیز پر دے سکتے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 ہزار سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی بات کی، اب وہ دور ختم ہو گیا کہ آپ کے پیسے ختم ہوگئے تو وفاق پیسے دے گا۔مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسمبلی اب ہمیں اپنے وسائل بچانا ہوں گے، صرف سرکاری ملازمتیں دینا ٹھیک نہیں، ہمیں نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *