Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 24 مارچ سے اب تک موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران گھروں کی چھتیں گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، موسلادھار بارشوں کے باعث 22 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث نقصانات ہرنائی، کوہلو، تربت، جعفر آباد، پشین اور قلعہ عبداللہ میں رپورٹ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *