Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈی آئی خان میں انٹرنیشنل کارگو ایئرپورٹ منصوبہ شروع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈی آئی خان میں انٹرنیشنل کارگو ایئرپورٹ منصوبہ شروع

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر حکومت متحرک، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرنیشنل کارگو ایئرپورٹ منصوبہ شروع کر دیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے کارگو ایئرپورٹ کی تعمیر اور موجودہ ائیر پورٹ کو فنکشنل بنانے پر بریفنگ دی گئی۔مولانا فضل الرحمان کو بتایا گیا کہ سی پیک سے منسلک ایئرپورٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی، وفاقی وزیر نے ڈی آئی خان سے متعلق دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ جدید کارگو ایئرپورٹ کا وعدہ شہباز شریف نے 2024 میں کیا تھا، موجودہ ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو جلد فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بند تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، سی پیک کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان کی عالمی تجارت تک رسائی مزید مستحکم ہو گی، فضائی رابطوں سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *