Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فضل الرحمان کا جمعہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف مظاہرے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فضل الرحمان کا جمعہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف مظاہرے کا اعلان

پشاور: مولانا فضل الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے کا اعلان کر دیا۔پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا سکون ان سے چھین لیا گیا ہے، جمعہ کو پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف مظاہرے کریں گے، انگریز کے جانے کے بعد بھی ان کے قوانین کو مسلط کیا جا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت جعلی اور پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، ہمارے حکمران امریکا کے غلام ہیں، امریکا اس وقت اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے، جنگ کی وجہ سے پورا خلیج امتحان سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے ناپاک عزائم کو سمجھنا ہوگا، 12 اپریل کو مردان سے کلمہ حق بلند کریں گے، ہم نے نیک نیتی سے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس کی تجویز دی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی صورتحال سے پاکستان متاثر ہو رہا ہے، ان کیمرہ اجلاس میں عوام کے نمائندوں کو صورتحال بارے بتایا جائے، پہلی مرتبہ یورپ نے جنگ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ٹرمپ کےخلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت پوری دنیا میں تنہا ہے، پاکستان کے حکمران آج بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی خوش آمد کر رہے ہیں، ہمارے حکمران غلامانہ ذہن کے ساتھ حکومت کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کے پہاڑ عوام پر گرائے جا رہے ہیں، امن وامان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، صوبائی حکومت کی ڈانواں ڈول پالیسی ہے، تاحال سود کے خاتمے کے لیے اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *