Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ایس ایل جلد دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی: محسن نقوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ایس ایل جلد دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی: محسن نقوی

بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ،سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس ،پی سی بی کے پروسیجرل رولز ، لاہور کے زونز کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور انشائاللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 82 واں اجلاس ہوا جس میں مالی سال برائے 2024-25 کے سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دی گئی۔آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز کی منظوری دی گئی، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی ڈویلپمنٹ کے لئے تعاون کے حوالے سے بھی اظہار دلچسپی کی منظوری دی گئی جبکہ جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔اس موقع پر بورڈ آف گورنرز نے عبد اللہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار پر خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 2برس کے دوران عبداللہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے دن رات محنت کی، بی او جی نے پی ایس ایل 11کیلئے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر اظہار تشکر کیا۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران انوار احمد غنی، طارق سرور، عدنان ملک، سجاد کھوکھر، ظفر اللہ اوردیگر نے شرکت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *