Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معروف روحانی و مذہبی شخصیت پیر سید فرید الحق گیلانی انتقال کرگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معروف روحانی و مذہبی شخصیت پیر سید فرید الحق گیلانی انتقال کرگئے

اسلام آباد: گولڑہ شریف کی معروف روحانی و مذہبی شخصیت، سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی انتقال کر گئے۔ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی عقیدت مندوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ترجمان کے مطابق پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔مرحوم اپنی صوفیانہ تعلیمات، روحانی خدمات اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے باعث خاص مقام رکھتے تھے، انہوں نے نہ صرف درگاہ کے امور کو سنبھالا بلکہ لوگوں کی روحانی رہنمائی میں بھی اہم کردار ادا کیا، ان کی شخصیت سادگی، محبت اور رواداری کی علامت سمجھی جاتی تھی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی صوفیانہ تعلیمات رہتی دنیا تک لوگوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *