Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیتن یاہو لبنان کیساتھ جلد براہ راست مذاکرات کیلئے تیار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیتن یاہو لبنان کیساتھ جلد براہ راست مذاکرات کیلئے تیار

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جلد براہ راست بات چیت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اپنے بیان میں نیتن ہاہو نے کہا کہ اسرائیل ’جلد از جلد‘ لبنان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کے بار بار مطالبات کے پیشِ نظر میں نے کل کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کرے۔نیتن یاہو کے مطابق یہ مذاکرات حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل و لبنان کے درمیان پُرامن تعلقات قائم کرنے پر مرکوز ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان کے وزیرِاعظم کی جانب سے بیروت کو غیر فوجی بنانے کی آج کی اپیل کو سراہتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *