Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان کی میزبانی میں فریقین کے درمیان مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ایران اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات آج شروع ہوں گے اور ان مذاکرات کا اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار سٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کریں گے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی، خطے میں کشیدگی میں کمی متوقع ہے اور اسرائیل بھی اپنے حملے کم کرے گا۔ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے جنگ بندی میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی فعال شرکت کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاریاں ہو رہی ہیں، مہمانوں کی آمد شروع ہو چکی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی پر آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے، نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں مذاکرات کی کامیابی اور خطے میں مستقل امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ حکومت نے غیر ملکی صحافیوں اور مندوبین کے لیے اسلام آباد پہنچنے پر ویزا دینے کی سہولت کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں فضائی کمپنیوں کو بورڈنگ کے لیے بھی کہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *