Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فرانسیسی صدر سعودی ولی عہد اور ترک ہم منصب سے رابطے، جنگ بندی کے اُمور پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فرانسیسی صدر سعودی ولی عہد اور ترک ہم منصب سے رابطے، جنگ بندی کے اُمور پر تبادلہ خیال

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکرون نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایران امریکا جنگ بندی کے مکمل احترام اور توسیع پر زوردیا۔اُنہوں نے کہا کہ جنگ بندی کوبغیر کسی تاخیر کے لبنان تک توسیع دی جانی چاہیے، دورانِ گفتگو اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے تناظر میں رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔رجب طیب اردوان سے رابطہ دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی رابطہ کیا اور ایران جنگ بندی پرترک صدر اردوان سے مشاورت اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔میکروں کا اپنی گفتگو جنگ بندی پر عملدرآمد اور خاص طور پر لبنان میں اس کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کے لیے مضبوط اور دیرپا سفارتی حل ناگزیر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *