Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ایس ایل 11: کنگز مین کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ایس ایل 11: کنگز مین کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 21 ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔واضح رہے پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں جس میں اسلام آباد کو تین میچز میں کامیابی ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔علاوہ ازیں حیرآباد کنگزمین صرف اپنا ایک میچ ہی جیت سکی جبکہ انہیں چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا جبکہ حیدرآباد کنگزمین کا ساتواں نمبر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *