Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان باشندوں کی باعزت واپسی یقینی بنائی جارہی:سہیل آفریدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان باشندوں کی باعزت واپسی یقینی بنائی جارہی:سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ نے ہولڈنگ سنٹر کا جائزہ لیا، سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہائیوں تک افغان بہن بھائیوں کی میزبانی کی ہے ، افغان باشندوں کی واپسی باعزت، آسان اور منظم بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے ہولڈنگ سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ہولڈنگ سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا اور سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان سے واپس جانے والے افغان باشندے ہمارے بہن بھائی ہیں، دیگر صوبوں سے بھی افغان باشندے طورخم کے راستے رضاکارانہ وطن واپسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ہولڈنگ سنٹر میں نادرا کے 22 رجسٹریشن کاؤنٹرز ہیں، رجسٹریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے نادرا حکام سے بات کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک افغان بہن بھائیوں کی میزبانی کی ہے ، مذہبی عقائد، ثقافت اور روایات افغان بھائیوں کے ساتھ مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا افغان باشندوں کو واپسی کے عمل میں ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *