Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انجمن تاجران کا پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انجمن تاجران کا پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ

مستقل ومزید ریلیف سے عوام کی قوت خرید بڑھے گی،صدر اشرف بھٹی
اسلام آباد:آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ متوسط طبقہ کو ریلیف مل سکے ۔اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی میں مزید کمی کرے جس سے مجموعی قیمت مزید قابل برداشت ہو سکے گی جس سے ٹرانسپورٹ و اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی ممکن ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مستقل اور مزید ریلیف کے اقدامات سے عوام کی قوت خرید بڑھے گی جس سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لئے بھی چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *