Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکی: ایس ایم تنویر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکی: ایس ایم تنویر

کراچی: سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے صوبے یا یونٹس ہی مسائل کا حل ہیں، نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال بعدعید ملن پارٹی کا انعقاد کا مقصد مرحوم ایس ایم منیر کی روایات کوزندہ رکھنا ہے، ہم آج بھی ڈویژنل سطح پر معاشی خود مختاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔پیڑن انچیف یو بی جی کا کہنا تھا کہ نئی انڈسٹری لگانے کیلئے تین نسلوں کو کام کرنا ہوتا ہے، نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکتی، بڑے صوبوں میں چھوٹے صوبوں کی گنجائش موجود ہے ، حکومت کو سنجیدہ ہونا ہوگا۔ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت پاکستان محفوظ ترین ملک مانا جاتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ملٹری ٹائیگر بن گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *