Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے کے ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایم ڈی پی آئی اے کو بھی ذاتی حثیت میں طلب کر لیا، درخواست پی آئی اے کے سابق ملازم مصطفیٰ انصاری کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ملازم کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو 2002 میں سکیم کے تحت ریٹائرڈ کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پنشن سمیت دیگر مراعات فراہم کی گئیں، گزشتہ 24 سال کے بقایاجات ادا نہیں کئے جا رہے۔جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ کیا ملازم کو پنشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون ہے؟ ملازم کے وکیل نے کہا کہ سب ملازم پنشن لے رہے ہیں، وکیل پی آئی اے نے کہا کہ پنشن دینے کے بارے میں ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے پنشن ادا نہ ہوئی تو ایم ڈی خود پیش ہوں، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *