Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
باجوڑ کے رہائشیوں کا طالبان رجیم کی سول آبادی پر گولہ باری پر سخت ردعمل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

باجوڑ کے رہائشیوں کا طالبان رجیم کی سول آبادی پر گولہ باری پر سخت ردعمل

باجوڑ: باجوڑ کے رہائشیوں نے طالبان رجیم کی جانب سے سرحدی علاقوں میں سول آبادی پر گولہ باری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ رات افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں باجوڑ کے تین رہائشی شہید ہو گئے، باجوڑ کے شہریوں کا بلا اشتعال جارحیت پر کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔شہریوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے نمائندوں اور وزیر اعلیٰ کی توجہ صوبائی مسائل کی بجائے صرف اڈیالہ جیل کی طرف ہے، صوبائی حکومت نے صرف اعلانات کیے جبکہ کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا مگر افسوس کہ آج وہی پاکستانی عوام پر گولہ باری کر رہے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ صوبے میں خیبر پختونخوا حکومت کا کوئی مؤثر کردار نظر نہیں آتا، ان کی تمام تر توجہ صرف اڈیالہ جیل کے گرد گھومتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کو اپنے دلوں میں جگہ دی تھی لیکن موجودہ رویے کے بعد ان سے اچھائی کی توقع رکھنا مشکل ہے۔شہریوں نے کہا کہ طالبان رجیم آئے روز عوامی مقامات پر گولہ باری کر کے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہی ہے جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *