Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ملاقات تہران میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی امور پر گفتگو کی۔اس سے ایک روز قبل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا عزم مضبوط اور مشترک ہے، جو ہمارے گہرے دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دورہ تہران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، محسن نقوی بھی اس موقع پر فیلڈ مارشل کے ہمراہ موجود ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *