Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوش اور برادرانہ گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے قطری جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستانی طیارے کو سکواڈ کی صورت میں دیے گئے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور قطر کی مہمان نوازی کو سراہا۔گفتگو میں خطے کی صورتحال، خصوصاً خلیجی خطے میں امن و استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ مذاکرات اور باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیراعظم نے قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق دوحہ پہنچنے پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا، جبکہ قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، اس موقع پر دوحہ ائیرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے بھی سجایا گیا۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور خطے و عالمی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *