Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، رول اوور کی پابندی بھی ختم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، رول اوور کی پابندی بھی ختم

کراچی: پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول ہوگئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کو طویل مدت کےلیے توسیع بھی دے دی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کا موجودہ 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ اب سالانہ بنیاد پر رول اوور کا پابند نہیں رہے گا بلکہ اسے طویل مدت کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔بتایا گیا کہ یہ مالی معاونت پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات کے لیے نہایت اہم وقت پر فراہم کی گئی ہے، جس سے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے اور بیرونی کھاتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپنے اہداف کے مطابق ذخائر کو تقریباً 18 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے، جو تقریباً 3.3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جانی ہے، جو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا 18 فیصد بنتی ہے، تاہم سعودی معاونت کے باعث اس ادائیگی سے ذخائر پر پڑنے والا دباؤ کم ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *