Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک بحریہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل نے تیز رفتاری کے ساتھ طویل فاصلے پر اپنے ہدف کو انتہائی درستی سے نشانہ بنایا، میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ رفتار سے لیس ہے، دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ اس میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، کامیاب تجربہ بحری دفاع اور ٹیکنالوجی میں اہم سنگِ میل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب تجربہ پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارک باد دی اور اسے سمندری حدود کے دفاع میں اہم پیشرفت قرار دیا۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی قابلِ تحسین کاوش ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ یہ تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے ایک قابل اعتماد قدم ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں ٹیم نے بحری دفاع کے لیے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنے دفاع سے غافل نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *