Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی صدر کے مشیر برائے عرب و افریقی امور کی شہباز شریف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی صدر کے مشیر برائے عرب و افریقی امور کی شہباز شریف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

انطالیہ: امریکہ کے صدر کے مشیر برائے عرب اور افریقی امور مسعد بولوس کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ملاقات ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا اور کہا کہ ٹرمپ کے کردار کے باعث گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی پر بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور تاریخی اسلام آباد مذاکرات پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *