Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، جنگ روکنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، جنگ روکنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ایران کے دارالخلافہ تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے، دورانِ گفتگو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ روکنے میں پاکستان کا مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار قابل تحسین ہے، جنگ بندی میں سہولت کاری پر ریاست پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اسلام آباد مذاکرات کے دوران ایرانی وفد کی میزبانی پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، امت اسلامیہ کا اتحاد صیہونی حکومت کے اہداف کے حصول کو روک دے گا۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو علاقائی سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا، ہم عالمی قانون کے دائرے میں ایرانی عوام کے حقوق کے حصول پر زور دیتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *