دمشق کی فوجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں سیاسی قیدی رہا

شام: صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کے نواح میں فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کی رہائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جیل سے رہائی پانے والوں میں سیکڑوں شامی خواتین و بچے بھی شامل ہیں غیرملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو میں اپوزیشن فورسز کو شام کی بدنام زمانہ صيدنايا جیل کے مرکزی کنٹرول روم میں دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں جیل کے باہر کے مناظر بھی شامل ہیں جن میں رہا ہونے والے قیدیوں کو جیل سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے
ایک اور ویڈیو میں اپوزیشن فورسز کی جانب سے خواتین کی جیل کے تالے توڑ کر خواتین قیدیوں کو رہا کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں خواتین قیدیوں کے ساتھ چھوٹے بچے بھی نظر آرہے ہیں خیال رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی قبضے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کا دعویٰ کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں