مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے
میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 223 ارب ڈالرز ہےویسے ان کی تصاویر دیکھ کر تو محسوس ہوتا ہے کہ وہ زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں کرتے کیونکہ وہ اکثر سادہ ٹی شرٹس ہی پہنے نظر آتے ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے انہیں محض ایک ڈالر تنخواہ دی جاتی ہےمگر حالیہ مہینوں میں مارک زکربرگ نے اپنا ذاتی انداز کو کافی حد تک بدلا ہے اور چمکتی سونے کی چین اب اکثر گلے میں جھولتی نظر آتی ہےمگر آج کل وہ جو گھڑی استعمال کر رہے ہیں اس کی قیمت دنگ کر دینے والی وہ آج کل Bulgari Octo Finissimo Ultra COSC نامی گھڑی استعمال کر رہے ہیں یہ دنیا کی سب سے پتلی مکینیکل گھڑی ہے جس کی موٹائی محض 1.7 ملی میٹر ہے یا یوں کہہ لیں کہ یہ ایک دوسرے پر رکھے 2 کریڈٹ کارڈز سے بھی زیادہ پتلی ہےایک انسٹا گرام ویڈیو میں مارک زکربرگ کی کلائی میں یہ گھڑی نظر آئیاس گھڑی کی قیمت 5 لاکھ 30 ہزار ڈالرز (14 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور اب تک اس کے محض 20 یونٹ ہی تیار کیے گئے ہیں اس گھڑی میں 170 پرزہ جات کو بہت زیادہ پتلے کیس میں شامل کیا گیا ہےٹائیٹینیم کیس کو ہر ممکن حد تک پتلا رکھنے کی کوشش کی گئی ہےاس سے قبل ستمبر 2024 میں مارک زکربرگ De Bethune DB25 Starry Varius Aérolite نامی بہت نایاب گھڑی پہنے نظر آئے تھےاس گھڑی کا ڈائل ایک شہاب ثاقب سے تیار کیا جاتا ہے جس کا ڈیزائن کہکشاں جیسا ہوتا ہے جبکہ اس پر 24 قیراط سونے کے پتے موجود ہوتے ہیں اس کا اسٹریپ مگرمچھ کی کھال سے تیار کیا جاتا ہےاس گھڑی کی واضح قیمت تو معلوم نہیں مگر ایک تخمینے کے مطابق یہ کم از کم 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کی ہوتی ہےدلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے مارک زکربرگ گھڑی پہننا پسند نہیں کرتے تھےمگر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے دوران وہ اننت امبانی کی گھڑی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھےاس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں کبھی گھڑی خریدنا نہیں چاہتا تھا، مگر اسے دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ گھڑیاں تو زبردست ہوتی ہیں’