Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 84 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • دہلی ایئر پورٹ اترنے والے طیاروں کو سائنس دانوں کی تنبیہ

    دہلی ایئر پورٹ اترنے والے طیاروں کو سائنس دانوں کی تنبیہ

    ریڈنگ: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ نئی دہلی کے مرکزی ایئرپورٹ پر آنے والے طیارے بڑی مقدار میں گرد و غبار اپنے اندر بھر سکتے ہیں۔

    سائنس دانوں کے مطابق اس کے سبب وقت کے ساتھ طیاروں کے انجنوں میں خرابی کے سنجیدہ نوعیت کے خطرات جنم لے سکتے ہیں۔

    برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اِندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کو رات میں منتقل کر کے انجن میں دھول گھسنے کی مقدار میں ایک تہائی حصے تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔
    تحقیق کی سربراہ مصنفہ کلیئر رائڈر کا کہنا تھا کہ دھول اور مٹی طیاروں کے لیے خطرناک ہوتی ہیں کیوں کہ دھول پگھل انجن کے بلیڈ پر شیشے سے جیسے مواد کے ذخیرے یا انجن کے اندر سخت مرکب کے پرتیں جمع دیتی ہے۔ یہ پرتیں ہوا کے بہاؤ میں خلل ڈالتی ہیں اور انجن کے گرم ہونے کا سبب بنتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فی پرواز انجن میں جانے ولے گرد و غبار کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن یہ مقدار تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔ ہر چکر میں پانچ گرام مٹی کی کھپت 1000 سے زائد پروازوں میں 10 کلو سے زیادہ کی مقدار کا سبب بن سکتی ہے۔

  • ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ…

    ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ…

    اسلام آباد: سابق نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹویٹر ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے کہا ہے کہ چیمبرز آف کامرس نے آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ ہے، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) پاکستان کی کاروباری برادری کی اعلیٰ نمائندہ ہے، ایف پی سی سی آئی معزز سپریم کورٹ میں باضاطہ طور پر پٹیشن دائر کرے گی کہ وہ اس ناقابل برداشت صورتحال میں مداخلت کرے جو ہر پاکستانی کے حق زندگی کو متاثر کرتی ہے۔

    گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پی معاہدوں کے تحت، پاکستان اربوں روپے ان کمپنیوں کو ادا کرتا ہے جو بجلی پیدا نہیں کرتیں، مہنگی بجلی تمام پاکستانیوں کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے, بجلی کی زیادہ قیمت شہریوں کو غربت میں دھکیل رہی ہے اور کاروباروں کو دیوالیہ کر رہی ہے.
    ان کا کہنا تھا کہ 2020ء میں سابقہ عبوری توانائی کے وزیر محمد علی نے ایک تفصیلی رپورٹ لکھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومتی نااہلی اور آئی پی پی کی غلط بیانیوں کی وجہ سے سینکڑوں اربوں کا نقصان ہو رہا ہے، وہ رپورٹ آج تک مکمل طور پر نافذ نہیں کی گئی، کیوں؟ حکومت نے اس رپورٹ میں مطالبہ کردہ فرانزک آڈٹ کا حکم کیوں نہیں دیا؟،

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ 240 ملین پاکستانیوں کی بقا زیادہ اہم ہے یا 40 خاندانوں کے لیے یقینی منافع، ہمارا ملک تمام وسائل سے مالا مال ہے ہمیں خوشحالی کے لیے صرف بدانتظامی کا خاتمہ چاہیے، بجلی پاکستان کی صنعتوں کے لیے سب سے اہم مسئلہ ہے اور یہ براہ راست 240 ملین لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے۔

    سابق وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چند برس میں ایک ہی غلطیاں دوبارہ نہیں برداشت کر سکتا صرف اس لیے کہ نئے ’’سرمایہ کاروں‘‘ کا ایک گروپ کچھ نہ کرنے کے عوض پیسہ کمانا چاہتا ہے۔

  • مذاکرات ناکام، فلور ملز نےملک بھر میں آٹے کی ترسیل روک دی

    مذاکرات ناکام، فلور ملز نےملک بھر میں آٹے کی ترسیل روک دی

    (سنگ میل نیوز)فلورملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام،پاکستان فلورملز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

    پاکستان فلورملزایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کےخلاف آج سے غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

    تمام فلورملز غیرمعینہ مدت کے لئے بند،ملک بھر میں آٹے کی ترسیل روک دی گئی۔

    پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے مطابق یہ ناجائزٹیکس ہے جوفلورملز انڈسٹری پرنافذ کیاگیاہے،مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

    چوہدری عامرعبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم پہلے سے ٹیکس پیئرہیں، ہم پرٹیکس کامزیدبوجھ ڈالاگیاہے،اپنےمطالبات پرپورے پاکستان کےفلورملرمتحد اوریکجاں ہیں۔

  • اسلام آباد:اتوار بازارایچ نائن میں خوفناک آتشزدگی ،300دکانیں لپیٹ میں آگئیں،وزیرداخلہ کا نوٹس

    اسلام آباد:اتوار بازارایچ نائن میں خوفناک آتشزدگی ،300دکانیں لپیٹ میں آگئیں،وزیرداخلہ کا نوٹس

    (سنگ میل نیوز )اسلام آباد کے ایچ نائن ا توار بازار میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی،

    آگ نے 300 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ،آرمی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

    اسلام آباد کے ایچ نائن میں اتوار بازار میں لگی آگ کوبجھانے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار، فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں اور سی ڈی اے کا عملہ مصروف ہے،

    واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سامان کو آگ سے بچانے کیلئے متعدد سٹالز خالی بھی کر دیئے گئے،

    آگ لگنے 70 سے زائد دکانیں سٹالز جل کر خاکستر ہو گئیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا ،

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرچئیرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔

    وزیرداخلہ نے آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

    ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے اور اضافی وسائل لگا کر آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

  • مرغی کے فی کلو گوشت میں 24 روپے کی کمی…

    مرغی کے فی کلو گوشت میں 24 روپے کی کمی…

    (سنگ میل نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو گوشت 24 روپے سستا ہو گیا۔

    لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 24 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے مقرر کر دی گئی،

    زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 270 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

    اس طرح زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 16 روپے کی کمی جبکہ پرچون ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے،

    فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر مستحکم ہے، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    20 کلو آٹے کا تھیلاکتنے کا ہو گیا؟،قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو تھا،

    زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو تھا۔

  • پیٹرولیم ڈیلرزکا 5 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

    پیٹرولیم ڈیلرزکا 5 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

    (سنگ میل نیوز)پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے

    کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے،

    پیٹرول پمپ کے کاروبار پر اس ٹیکس کے اثرات کے بارے میں تشویش ہے۔

    چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ جانے کیا کر رہی ہے،

    ہر چیز پر ٹیکس لگا رہی ہے، ہمارا تو فکس منافع ہے، عوام کے لئے بہت پریشانی کی بات ہے،

    عبدالسمیع خان نے کہا کہ فنانس بل کی یہ شق ختم کر کے اس مسئلے کو حل کرنے کی درخواست ہے، وزیراعظم، وزیر پیٹرولیم، وزیرخزانہ ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کا فیصلہ واپس لیں۔

  • روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    (سنگ میل نیوز)انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی معمولی مہنگا ہوا۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے،

    گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59 پیسے برقرار ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 263 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 74 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

  • ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    (سنگ میل نیوز)ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہونے لگا،
    روپے کی قدر گر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔

    کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا .
    جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ،100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 152 پوائنٹس پر کی سطح پر آ گیا۔
    کہ گزشتہ کاروباری دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا۔

  • اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی قیمتیں مقرر..

    اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی قیمتیں مقرر..

    (سنگ میل نیوز)اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی متفقہ قیمتوں متعین، نان بائی ایسوسی ایشن نےاسلام آباد  ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی۔

     

    اسلام آباد کے اربن علاقوں میں روٹی 18 اور نان کی قیمت 22 روپے مقرر کر دی گئی،رورل علاقوں میں روٹی 16 جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی،ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے
    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے، اب ہمارے خلاف پریس کانفرنس ہو رہی ہیں کہ ہم نان روٹی کی قیمتوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

     

    متفقہ قیمتوں کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی،عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا تھا،عدالت نے سیل کئے گئے تندور بھی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

     

    وکیل درخواست گزار نے موقف اخیتارکیا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت ہو گئے تھے، عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

  • آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں کم ہو گئیں

    آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں کم ہو گئیں

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کے لیے کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کرتے ہوئے بھاری کمی کر دی ہے ،اس میں  خاص طور پر ایپل آئی فون کے 14 پلس کی مختلف ماڈلز پر توجہ دی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق128 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو کم کر کے 774 ڈالر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 910 ڈالر تھی جس میں واضح کمی لائی گئی ہے ۔

    256 جی بی آئی فون 14 پلس پر عائد ہونے والی کسٹم ویلیو کم کرتے ہوئے 859 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک ہزار 10 ڈالر وصول کی جارہی تھی، اس بھاری کمی کو صارفین کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیاہے ۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے آئی فون 14 کے مختلف ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کر دی
    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے آئی فون 14 کے مختلف ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں کمی کر دی

    512 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو 1210 ڈالر سے کم کرتے ہوئے ایک ہزار 29 ڈالر مقر ر کر دی گئی ہے ۔

    یہ اقدام ملک میں موبائل فون کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ کسٹم ویلیو کو ہم آہنگ کرنے کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ان کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کا فیصلہ مختلف مارکیٹوں کے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا تاکہ ملک میں موبائل فون ڈیوائسز کی موجودہ قیمتوں کی زیادہ درست عکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے صارفین  کو فائدہ پہنچے گا ۔