Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تعلیم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: تعلیم

  • بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت قومی ترقی کی اساس ،خالد مقبول

    بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت قومی ترقی کی اساس ،خالد مقبول

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ارلی چائلڈ ہُڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس ،دنیا بھر کے مندوب شریک
    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت قومی ترقی کی اساس ہے ۔ ابتدائی عمر میں معیاری تعلیم اور مثبت تربیت بچوں کی شخصیت سازی، ذہنی نشوونما اور مستقبل کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری درحقیقت ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے جس کے مثبت اثرات طویل مدت تک نمایاں رہتے ہیں۔وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں///ارلی چائلڈ ہُڈ ڈیولپمنٹ/// کے موضوع پر منعقدہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم ان کی زندگی کی بنیاد ہوتی ہے اور اس بنیاد کو جتنا مضبوط اور معیاری بنایا جائے گا، بچے اتنے ہی اعتماد کے ساتھ اگلے تعلیمی مراحل میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی اور بچوں کی ابتدائی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کے شعبے کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ، خصوصاً دیہی اور پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر جدید تدریسی طریقوں، اساتذہ کی تربیت، اور والدین کی شمولیت کو بھی اہم قرار دیا گیا۔

  • سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز کی بھی ہفتے میں تین چھٹیاں

    سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز کی بھی ہفتے میں تین چھٹیاں

    لاہور:پنجاب میں سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز بھی ہفتے میں چار دن لگیں گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہفتے میں چار دن حاضری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالج اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں چار روز کھلے رہیں گے۔سکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گے، ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی دی جائے گی جبکہ سیکنڈ شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانا ہے۔

  • قرآن کے حقیقی پیغام تک رسائی کیلئے سیرتِ نبویؐ کا مطالعہ ناگزیر ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی

    قرآن کے حقیقی پیغام تک رسائی کیلئے سیرتِ نبویؐ کا مطالعہ ناگزیر ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی

    اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کے موضوع پر فکری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ سیرت سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کو صحیح معنوں میں سمجھنے، اللہ کی ذات و صفات کی معرفت حاصل کرنے اور قرآنِ مجید کے حقیقی پیغام تک رسائی کے لیے سیرتِ طیبہؐ کا مطالعہ ناگزیر ہے ۔ حضورؐ کی حیاتِ مبارکہ قرآنِ کریم کی عملی تفسیر ہے جس کے بغیر دینِ اسلام کی مکمل اور درست تفہیم ممکن نہیں۔

  • مدارس طلبہ کو فنی تربیت، 10ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ،ای ڈی نیوٹیک

    مدارس طلبہ کو فنی تربیت، 10ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ،ای ڈی نیوٹیک

    نیوٹیک نے ساٹھ ہزار کی منظوری کے باوجود بہترانتظام سے 72 ہزار کو تربیت دی ذیلی کمیٹی نے مختلف اداروں کیخلاف کارروائیوں،بجٹ کی تفصیل طلب کرلی
    اسلام آباد: سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کا اجلاس سینیٹر کامران مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نیوٹیک کی مجموعی کارکردگی اور جاری پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک عامر جان نے گزشتہ پانچ برسوں کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدارس کے طلبہ کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے جبکہ سالانہ دو ہزار طلبہ کو مدارس میں فنی تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق نیوٹیک کا نیا پروگرام صوبہ سندھ میں بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ 60 ہزار ٹریننگز کی منظوری دی گئی تھی تاہم بہتر انتظامی حکمت عملی کے باعث 72 ہزار بچوں کو تربیت فراہم کی گئی۔ کمیٹی کے ایک رکن نے اجازت سے زائد ٹریننگز کے انعقاد پر سوال اٹھاتے ہوئے وضاحت طلب کی۔عامر جان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے تین لاکھ ٹریننگز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ رواں سال ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں نے تربیت کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیوٹیک کا براہِ راست کردار ملازمت فراہم کرنا نہیں بلکہ تربیت کی تکمیل اور تصدیق تک محدود ہے ۔ 2024 میں مکمل ہونے والی ٹریننگز کے نتیجے میں 53 فیصد امیدواروں نے ملازمت حاصل کی۔اجلاس میں کنوینر کمیٹی نے 2011 سے اب تک مختلف اداروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں، نشستوں کی تقسیم اور بجٹ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک نے بتایا کہ ادارے کا آٹھ ارب روپے مالیت کا منصوبہ 2027 تک جاری رہے گا۔

  • تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے یکساں قانون سازی کا فیصلہ

    تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے یکساں قانون سازی کا فیصلہ

    صوبے پسماندہ اضلاع کو ترجیح دیں،احسن اقبال کاسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب

    اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سماجی و سیاسی دائرہ کار پر ایپکس کمیٹی کی قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس ہواجس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے یکساں قانون سازی کی جائے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تعلیمی ادارے خواہ وہ پرائیویٹ سکول ہوں، مدارس ہوں یا سرکاری تعلیمی ادارے ، سب کے لیے ایک یونیورسل قانون ہونا چاہئے تاکہ کسی کو امتیازی سلوک کا شکار ہونے کا احساس نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مدارس بھی تعلیمی ادارے ہیں انھیں ایک علیحدہ حیثیت میں رکھنے کی وجہ سے ان میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ انہیں شمولیت کا حصہ بناتے ہوئے قومی دھارے میں شامل کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجس ایجوکیشن وفاقی اور صوبائی سطح پر مدارس، سکولز اور تکنیکی اداروں کے رجسٹریشن کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک تیار کرے گا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وفاق المدارس کے نمائندگان کا اجلاس بلایا جائے تاکہ اڑان پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں مدارس کو شامل کیا جائے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ وفاق صوبوں کو ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہا ہے ، اب صوبوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پسماندہ اضلاع کو اولین ترجیح دیں ۔

  • شب معراج آج مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی

    شب معراج آج مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی

    اسلام آباد:ملک بھر میں شب معراج آج انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی۔ مساجد میں خصوصی محافل نعت اور عبادات کا اہتمام کیا جائیگا۔ شب معراج النبیؐ کے سلسلے میں اجتماعات میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی وسلامتی اورعالم اسلام کی سلامتی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا۔

  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں

    عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں

    کراچی: عالمی و مقامی سطح پر آج سونے کی قیمتیں بغیر کسی رد وبدل کے برقرار رہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 601ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنےکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 82ہزار 462 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 13ہزار 633روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔دوسری جانب مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 9ہزار 425روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 8ہزار 080روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

  • عمران خان کا رویہ مشکلات کا سبب، سندھ حکومت سے شکایت نہیں: رانا ثناء

    عمران خان کا رویہ مشکلات کا سبب، سندھ حکومت سے شکایت نہیں: رانا ثناء

    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ ملکی سیاست کیلئے مشکلات کا سبب بنتا ہے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری ایک اچھی پیش رفت ہوگی، صوبوں کے اتفاق رائے سے ہی وسائل کی تقسیم کے معاملے پر آگے بڑھا جاسکتا ہے، سندھ حکومت کی کارکردگی سے کوئی شکایت نہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن آج ہو جائے گا، بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کا مقدمہ ایوان صدر میں پیش نہیں کرنا چاہئے تھا، اگر 8 فروری کے بعد 8 مئی کے احتجاج کی کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام تر سیاسی سرگرمیاں بانی پی ٹی آئی کی مرہون منت ہے، بانی پی ٹی آئی جب حکومت میں تھے تو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں تھے، یہ اپوزیشن میں ہوکر بھی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مسائل کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرنے کے حامی نہیں، بانی پی ٹی آئی اپنی اس پالیسی پر2011سے کاربند ہیں، ان کی پارٹی اورریاست کو مشکلات درپیش آتی رہیں، پی ٹی آئی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ ملکی سیاست کیلئے مشکلات کا سبب بنتا ہے، پی ٹی آئی اراکین نے اسٹینڈنگ کمیٹی سے استعفے دیئے ہوئے ہیں، یہ اسمبلی اجلاس میں بھی صرف احتجاج کرنے آتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی تقرری ایک اچھی پیش رفت ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وسائل کی تقسیم پرمختلف جگہوں پرگفتگو ہوتی رہی اورآگے بھی ہوتی رہے گی، وفاقی اورصوبائی سطح پر وسائل کی تقسیم پر بات ہوتی رہے گی، ملک پر قرضوں کی واپسی کا عمل بہت متاثرہورہا ہے، دفاع کے اخراجات میں اضافہ بھی سکیورٹی کیلئے ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے ہی وسائل کی تقسیم کے معاملے پر آگے بڑھا جاسکتا ہے، جب تک سارے صوبے متفق نہیں ہوتے گفتگو ہوتی رہنی چاہیے تاکہ نئے آئیڈیازسامنے آتے رہیں، ایسی پریشانی کی بات نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے شاید مختلف باتوں سے متاثر ہوکر ایسی بات کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں سندھ حکومت کی کارکردگی سے کوئی شکایت نہیں، وزیراعظم نے ہمیشہ سندھ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا، سندھ حکومت نے بھی وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کی، جمہوری دور میں سب ہی کے پاس تنقید کا اختیار ہوتا ہے، سندھ حکومت جمہوری گورنمنٹ ہے وہ وفاق پر تنقید کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ سندھ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہیں، وفاق پر بھی تنقید کی جاتی ہے، پنجاب حکومت پر کونسی کوئی تنقید نہیں ہوتی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا گورنمنٹ پر بھی تنقید ہوتی ہے، کسی پر مثبت تنقید بھی ہوتی ہے، وفاقی حکومت یا مسلم لیگ ن سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کررہی۔

  • سندھ میں سردی کے باعث سکولوں کے اوقات میں تبدیلی

    سندھ میں سردی کے باعث سکولوں کے اوقات میں تبدیلی

    کراچی: صوبہ سندھ میں سردی کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیل کر دی گئی۔وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول 2 ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔سکول بند ہونے کا ٹائم ٹیبل پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا، فیصلے کا اطلاق 26 جنوری تک رہے گا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

  • ایچ ای سی کے جامع آٹومیشن سسٹم ’’مکتب‘‘ کا باقاعدہ آغاز

    ایچ ای سی کے جامع آٹومیشن سسٹم ’’مکتب‘‘ کا باقاعدہ آغاز

    لاہور:ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کی جامعات کے تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک جامع آٹومیشن سسٹم ‘‘مکتب’’کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔ یہ فلیگ شپ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شفافیت، کارکردگی اور مو ثر فیصلہ سازی کو فروغ دینے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے ۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق ‘‘مکتب’’ایک جدید اور مربوط آٹومیشن سسٹم ہے ، جس میں انٹرپرائز ریسورس پلاننگ، اسٹوڈنٹ لائف سائیکل مینجمنٹ اور بلیک بورڈ لرننگ مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں۔ اس نظام کے ذریعے جامعات کے تعلیمی اور انتظامی معاملات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ عالمی بینک کے مالی تعاون سے چلنے والے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اِن پاکستان پروجیکٹ کے تحت فنڈ کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں ‘‘مکتب’’کو ملک کی 25 سرکاری یونیورسٹیوں میں نصب کر دیا گیا ہے ۔ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے یونیورسٹیوں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔