Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تعلیم – Page 10 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: تعلیم

  • 26ویں ترمیم، حکومتی ماہر قانون اور سابق اٹارنی جنرل کی رائے میں اختلاف

    26ویں ترمیم، حکومتی ماہر قانون اور سابق اٹارنی جنرل کی رائے میں اختلاف

    اسلام آباد- 26ویں آئینی ترمیم کی مسودہ سازی میں خامیوں کے سنگین مضمرات پر حکومت کے ایک سینئر ماہر قانون اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان کی رائے میں اختلاف پایا جاتا ہے اول الذکر کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم میں پہلے سے قائم جوڈیشل کمیشن کے متعلق بات کی گئی ہے جبکہ مؤخر الذکر کا اصرار ہے کہ ترمیم میں ایک نئے کمیشن کی تشکیل کا ذکر ہے اور 26ویں ترمیم کی خامی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بغیر درست نہیں ہو سکتی حکومت کے ماہر اور سابق اٹارنی جنرل (جنہوں نے دی نیوز کو بتایا تھا کہ 26ویں ترمیم میں ترمیم کے بغیر آئینی بینچ تشکیل نہیں دیا جا سکتا) دونوں ہی اچھی ساکھ کے حامل ہیں اور آئینی اور قانونی معاملات میں اپنی مہارت کیلئے پہچانے جاتے ہیں جمعرات کی صبح دی نیوز کو حکومت کے سینئر ماہر قانون کی فون کال موصول ہوئی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے جمعرات 24 اکتوبر کو دی نیوز میں شائع ہونے والی خبر میں اٹھائے گئے مسائل کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح کیا

  • آئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان

    آئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان

    انٹر نیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کو تین سال میں 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، فوری طور پر 269 ملین ڈالر کی براہ راست فنانسنگ کی جائے گی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کو تین سال کیلئے کموڈٹی فنانسکنگ فراہم کرنے مالی معاونت پر آئی ایف ٹی سی سے تشکر کا اظہا کیا اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے اقتصادی اور کاروباری امور ایمی ہولمین سے بھی ملاقات کی

  • جیمنائی لائیو سے جلد اینڈرائیڈ فون ان لاک کیے بغیر میسجز بھیجنا یا کالز کرنا ہو جائے گا ممکن

    جیمنائی لائیو سے جلد اینڈرائیڈ فون ان لاک کیے بغیر میسجز بھیجنا یا کالز کرنا ہو جائے گا ممکن

    گوگل کی جانب سے جیمنائی لائیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو اینڈرائیڈ فونز کے ہر شعبے میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب گوگل کی جانب سے اے آئی اسسٹنٹ کو کالز کرنے اور میسجز بھیجنے کے قابل بنایا جارہا ہے، یہاں تک کہ فون لاک ہونے پر بھی ایسا ممکن ہو سکے گا اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ایک کوڈ میں اس بات کا عندیہ ملا ہے اور اس کا بنیادی مقصد جیمنائی کو گوگل اسسٹنٹ کا حقیقی متبادل بنانا ہے ابھی صارفین اس اے آئی اسسٹنٹ کو لاک فون میں بات کرنے اور سوالات پوچھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں مگر ڈیوائس ان لاک کیے بغیر میسجز بھیجنا یا کالز کرنا صرف گوگل اسسٹنٹ سے ممکن ہے

  • گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا

    گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار وائلڈ لائف فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا فوٹو گرافر زوہیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے

  • لاہور کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا: پولیس

    لاہور کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا: پولیس

    پنجاب پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیاگیا ہےپولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، زیرحراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہےزیر حراست خاتون کے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بنا کراپ لوڈ کی تھی

  • پی ایم اے میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، چیئرمین جوائنٹ چیفس نے جائزہ لیا

    پی ایم اے میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، چیئرمین جوائنٹ چیفس نے جائزہ لیا

    راولپنڈی- پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول میں ہوئی آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاسنگ آؤٹ تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان، یمن اور دیگر ممالک کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور کیڈٹس کو انعامات دیےآئی ایس پی آر کے مطابق 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عبداللہ افضل کو اعزازی شمشیر دی گئی جب کہ 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس میں بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر بابر اللہ امان کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

  • آئینی ترامیم حکومتی جال ہے، جلد بازی سے لگ رہا جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے: امیر جماعت اسلامی

    آئینی ترامیم حکومتی جال ہے، جلد بازی سے لگ رہا جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے: امیر جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے آئینی ترامیم حکومتی جال ہے جس میں کسی کو نہیں پھنسنا چاہیے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اگر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات اتنی ہی ضروری ہیں تو 25 اکتوبر کے بعد لائیں، حکومتی جلد بازی سے تو لگ رہا ہے جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہےمیڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا مجوزہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی اور تحریک انصاف حکومت سے بات کیوں کر رہی ہیں؟ دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے

  • طلبہ کے احتجاج پر جے آئی ٹی کا ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصہ -لاہور

    طلبہ کے احتجاج پر جے آئی ٹی کا ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصہ -لاہور

    لاہور میں طلبہ کے احتجاج پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا
    پولیس حکام کے مطابق محکمہ داخلہ کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں شیئر کرنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا اور اس ڈیٹا کی روشنی میں ویڈیو اور پوسٹیں شیئر کرنے والوں کو جے آئی ٹی میں بلایا جائے گا
    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں طالبہ سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی

  • زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیاطالبہ مبینہ زیادتی کیس

    زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیاطالبہ مبینہ زیادتی کیس

    لاہور- طالبہ مبینہ زیادتی کیس میں لاہور کی گلبرگ پولیس نے زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا ہےکالج انتظامیہ کی ضمانت پر پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑا ہےنجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد سیکیورٹی گارڈ کو گلبرگ پولیس نے حراست میں لیا تھادوسری جانب، مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے 24 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 250 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ میں سب انسپکٹر عثمان اکبر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں 324، 353، 291، 186، 290، 436، 147، 149 اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں ایف آئی آر متن کے مطابق نجی کالج کے طلبہ اور شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی، شرپسند عناصر نے پیٹرول بموں سے پولیس پر حملے کیے اور پیٹرول بم پولیس اسٹیشن کی پارکنگ میں پھینکے گئے جس کے نتیجے میں چھ ملازمین کی موٹر سائیکلیں جل گئیں

  • پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، عظمیٰ بخاری

    پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، عظمیٰ بخاری

    لاہور- وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھچر صاحب! تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی ملک احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے لوگ مار دھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے ہیں، بھچر صاحب آپ اتنے سیدھے اور بھولے بھالے نہیں جتنے بننے کی کوشش کر رہے ہیں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار خود طلباء کو اشتعال دلاتے رہے ہیں، میڈیا کا زمانہ ہے اور ویڈیو موجود ہیں، آپ کی جماعت نے پلاننگ کے تحت ایک بچی اور اس کے خاندان کی عزت اچھالی انہوں نے کہا کہ بہن بیٹیوں کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈے کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، تحریک انصاف کے اس پروپیگنڈے کا شکار مریم نواز اور میں خود متعدد بار ہو چکے ہیں، ایک جماعت کی گھٹیا مہم کے بعد طلبہ کو احتجاج کے لیے نکالا گیا عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں حالات معمول کے مطابق ہیں پولیس امن و مان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ کسی کو پنجاب میں امن و امان خراب کرنے یا اشتعال پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جن لوگوں نے اس سارے معاملے میں پروپیگنڈا کیا اورفیک معلومات پھیلائی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا چاہے ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو