لاہور میں خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاپولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون بشریٰ نے 45 سالہ عابد کو گھر بلا کر قتل کردیا اور مقتول کی تشدد زدہ لاش گندے نالے سے ملی پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ نے ساتھیوں کی مدد سے لاش نالے میں پھینکی تھی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کوپکڑ لیا ہےدوسری جانب مزنگ کے علاقے میں ایک شخص نے تعزیت کیلئے آئے کزن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
Category: تعلیم
-

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے فوری رہائی کا حکم
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے وکلا کے دلائل سننے کےبعد جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا
-

میڈیکل کے طالب علم نے تحقیق کیلئے ایک ماہ میں 700 سے زائد انڈے کھالیے
امریکی میڈیکل اسکول ہارورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے ایک ماہ میں 700 زائد انڈے کھائے جس کے بعد اس کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی سامنے آئی یہ بات آپ سب نے یقیناً سنی ہوگی کہ انڈے کی سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے تو اس کی زردی میں کولیسٹرول بھاری مقدار میں پائی جاتی ہےکہا جاتا ہے کہ اگر انڈے کا زیادہ استعمال کیا جائے تو اس کے سبب جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے
-

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کچھ مسافروں کو چھوڑ کر وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ ہوگئی
ذرائع کے مطابق پی کے 784 رواں ماہ اکتوبر کی 6 کو ٹورنٹو سے روانہ ہوئی تھی جس کے پیشگی پرواز کرنے سے متعدد مسافر ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ہی رہ گئے
ذرائع نے بتایا کہ پی کے 784 سات اکتوبر کو مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے کراچی پہنچ گئی، پی آئی اے کو اگلی پرواز کیلئے ضرورت تھی اس لیے ٹورنٹو سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز روانہ ہوئی -

حکومت نے دیت کی رقم میں 13لاکھ 46ہزار روپے کا اضافہ کر دیا
اسلام آباد حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کا اضافہ کر دیا ہےوزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم لاکھ تین ہزار 955 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر ہےاس سے قبل، گزشتہ مالی سال 2023-24 کے لیے 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر دیت کی رقم 67لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کی گئی تھی گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں چاندی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے تناظر میں حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کے اضافے کے ساتھ 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے سے بڑھا کر 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کر دی ہے
-

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم
لاہور-آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا۔ گزشتہ فیصلے کو بنیاد بنا کر پنجاب میں حکومت کو گرایا گیا تھاحمزہ شہباز نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کا راستہ روکنے کے حربے کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے، آئین کی تشریح کے بجائے اس میں تحریف کی گئی تھی، معزز عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواستیں منظور؛ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار یاد رہے کہ حمزہ شہباز 30 اپریل 2022ء کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تھے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کیس کے فیصلے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: منحرف ارکان کو نکال کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم آج اس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا -

چیف جسٹس کسی جج کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے سپریم کورٹ
اسلام آباد- سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیاحکمنامے میں کہا گیا کہ نظرثانی کی درخواست 3 روز زائد المیعاد ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور فاروق ایچ نائیک نے زائد المیعاد ہونے کی مخالفت نہیں کی، جبکہ علی ظفر کی جانب سے نظرثانی درخواست زائد المیعاد ہونے پر اس کی مخالفت کی گئی حکمنامے میں کہا گیا کہ یہ واضح ہے کہ فیصلے کی وجوہات کے بغیر نظرثانی نہیں مانگی جا سکتی، کیونکہ تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر ہی غلطی کی وجوہات سامنے آ سکتی ہیں، لیکن 63 اے کی نظرثانی تین ماہ اور 21 دن تفصیلی فیصلہ جاری ہونے سے پہلے دائر کی گئی حکمنامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کو متعدد متفرق درخواستوں پر دلائل کی اجازت دی گئی، علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ملاقات کے لیے عدالتی ہدایات جاری کی گئیں سپریم کورٹ بار کی درخواست پر 19 مارچ کو سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے، عدالتی آرڈر کے بعد صدر عارف علوی نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا، صدارتی ریفرنس اور 184 کی درخواستیں یکجا کر کے سنی گئیں، سابق چیف جسٹس نے 24 مارچ کو سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا، 14 اپریل کو بانی پی ٹی آئی نے بابر اعوان کے ذریعے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی، بابر اعوان نے نشاندہی نہیں کی کہ 11 سال سے زیر التواء بھٹو ریفرنس پر پہلے سماعت کی جائے، ڈاکٹر بابر اعوان بھٹو ریفرنس کیس میں وکیل تھےحکمنامے میں کہا گیا کہ صدر وفاق کے اتحاد کی علامت اور عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، آئین یا قانون میں صدارتی ریفرنس میں تمام شہریوں کو نوٹس جاری کرنا ضروری نہیں ، عمران خان کے وکیل کے اعتراضات قابل جواز نہیں، نظرثانی درخواست آؤٹ آف ٹرن مقرر ہونے کا جواز درست نہیں، اس لیے مسترد کیا جاتا ہےحکمنامے کے مطابق بینچ کی تشکیل پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے اعتراض اٹھایا، چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں بینچ تشکیل سے متعلق وضاحت کی ، حالانکہ چیف جسٹس قانونی طور پر وضاحت دینے کے پابند نہیں، جسٹس منیب اختر نے بینچ میں شامل ہونے پر اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کیا، جسٹس منصور علی شاہ نے بھی بینچ میں شامل ہونے سے انکار کیا، جسٹس منصور کے انکار کے بعد جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کیا گیا ، بینچ کی دوبارہ تشکیل پریکٹس اینڈ پروسیجز قانون کے مطابق ہے، سپریم کورٹ،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی یا چیف جسٹس کسی کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، یہ اعتراض بھی مسترد کیا جاتا ہےحکمنامے میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے صدارتی آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا، چیلنج کرنے کے ساتھ علی ظفر نے آرڈیننس کے تحت عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ اور ٹراسکرپٹ تیار کرنے کا بھی کہا
-

تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
اسلام آباد- تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 5 مختلف کارروائیوں میں تعلیمی اداروں کے اطراف سے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے
مختلف کارروائیوں کے دوران 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تقریباً 15 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے
فراش ٹاؤن اسلام آباد کے قریب ملزم سے 150 گرام چرس اور 10 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں- اسی طرح لاہور میں ڈیفنس روڈ پر واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد ہوئی
کنال روڈ لاہور پر واقع کالج کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس، 100 گرام آئس اور 50 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں- لطیف آباد حیدرآباد میں 2 ملزمان سے 96 بوتل شراب اور 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی- اسی طرح ٹنڈوجام حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب چھاپا مار کارروائی میں ملزم سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی-
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے- -

وزیراعظم کی اسرار خان کاکڑ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں یونین کا صدر بننے پر مبارکباد
(سنگ میل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اسرار خان کاکڑ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں آکسفورڈ یونین کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے آکسفورڈ یونین کے نو منتخب صدر اسرار خان کاکڑ نے ملاقات کی، شہباز شریف نے اسرار خان کاکڑ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پر تپاک استقبال کیا اور اسرار خان کاکڑ کو بیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے پر سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرار کاکڑ جیسے باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کے پائیدار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، آپ کا آکسفورڈ یونین کے صدر کا الیکشن لڑنا اور سرخرو ہونا آپ کی ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں اسرار کاکڑ اور ان جیسے باصلاحیت پاکستانی نوجوان ایسے ہی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے، بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا انتھک محنت سے اپنے تمام تعلیمی مراحل میں وظائف حاصل کرنا اور بالآخر آکسفورڈ یونین جیسی اعلیٰ تنظیم کا صدر منتخب ہونا قابل فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں آچکا ہے جس کی بدولت غریب گھرانوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم کو آکسفورڈ یونین میں خطاب کرنے کی دعوت دے دی, اسرار خان کاکڑ نے وزیر اعظم کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پاکستان کے تمام نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر طرح کی خدمات کیلئے تیار ہیں۔
-

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کل اہم تقریب ہو گی
(سنگ میل نیوز )صوبہ بھر کے میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو کل انعامات سے نوازا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کیلئے 25 کروڑ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں،نوے شاہرائے قائداعظم میں وزیر اعلی کیجانب سے کل میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب ہوگی۔
تقریب کے دوران گذشتہ چار سالوں کے پوزیشن ہولڈرز کو سکالرز شپس اور میڈلز دیئے جائیں گے۔تقریب ایوان وزیر اعلی میں منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چار سال قبل پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ہونے والی سرکاری تقریب ختم کر دی گئی تھی۔
