Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تعلیم – Page 3 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: تعلیم

  • انٹرمیڈیٹ پارٹ ون ،لاہور بورڈ کا نتیجہ 53.77فیصد  92ہزار541طلبہ کامیاب،پیپرز کی مکمل ری چیکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ گوجرانوالہ کانتیجہ49اعشاریہ 97،ڈی جی خان میں 62اعشاریہ 37فیصد رہا

    انٹرمیڈیٹ پارٹ ون ،لاہور بورڈ کا نتیجہ 53.77فیصد 92ہزار541طلبہ کامیاب،پیپرز کی مکمل ری چیکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ گوجرانوالہ کانتیجہ49اعشاریہ 97،ڈی جی خان میں 62اعشاریہ 37فیصد رہا

    لاہور :پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا ،لاہور بورڈ میں 92ہزار 541طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ نتیجہ 53اعشاریہ 77فیصدرہا ،دوسری طرف پرچوں کی ری اکاؤنٹنگ کی بجائے مکمل ری چیکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے پریس کانفرنس میں نتائج کااعلان کرتے کہا کل ایک لاکھ 75 ہزار 950 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، 92ہزار 541 کامیاب قرار پائے ۔72ہزار 690طلبا اور ایک لاکھ 3ہزار260طالبات نے امتحان دیا،ایک لاکھ 8 ہزار269 کا تعلق سائنس گروپ جبکہ67 ہزار681 کا تعلق آرٹس گروپ سے تھا۔سیکرٹری لاہور بورڈ نے کہاطلبہ کو اب ری اکاؤنٹنگ کی بجائے مکمل ری چیکنگ کی سہولت دی جائیگی۔اس مقصد کیلئے بورڈ قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے اور منظوری کیلئے کابینہ کو سمری ارسال کی جائیگی۔یہ اقدام امتحانی شفافیت اور میرٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے ۔گوجرانوالہ بورڈکے امتحان میں 142101امیدوار شامل ہوئے 1009 کامیاب قرار پائے کامیابی کی شرح49اعشاریہ 97فیصد رہی۔فیصل آباد بورڈ میں 108182طلبا وطالبات شریک ہوئے 60302 پاس ہوئے ،کامیابی کا تناسب 55.74 فیصد رہا۔ ساہیوال بورڈ میں 42529 طلبا و طالبات شریک ہوئے ،23182 نے کامیابی حاصل کی،کامیابی کا تناسب54اعشاریہ 51فیصد رہا۔ ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر 74ہزار363امیدواروں نے شرکت کی ، 42ہزار730پاس اور 31ہزار 633فیل ہوگئے ، کامیابی کی شرح 57اعشاریہ 46فیصد رہی۔ بہاولپور بورڈ میں 57720اُمیدواروں نے شرکت کی اور 29981 نے کامیابی حاصل کی،نتیجہ کا تناسب 53اعشاریہ 17فیصد رہا ۔ ڈیرہ غازی خان بورڈ میں 54ہزار 954 طلباو طالبات نے امتحان دیااور37ہزار 277کامیاب ہوئے ، کامیابی کا تناسب 62 اعشاریہ 37 فیصد رہا ۔

  • پنجاب میں فرسٹ ایئر نتائج نے گرتا نظام تعلیم بے نقاب کر دیا

    پنجاب میں فرسٹ ایئر نتائج نے گرتا نظام تعلیم بے نقاب کر دیا

    لاہور: پنجاب بھر میں فرسٹ ایئر کے نتائج نے گرتے ہوئے نظام تعلیم کو بے نقاب کر دیا، پنجاب میں رٹہ سسٹم نظام تعلیم پر حاوی ہو گیا۔46 فیصد سے زائد طالب علم 33 فیصد نمبر بھی نہ لے سکے، فرسٹ ایئر امتحانات کے نتائج نے نظام تعلیم پر سوالات اٹھا دیئے، رٹہ سسٹم ختم کیے بغیر نظام تعلیم بہتر نہیں ہوسکتا۔صوبے میں 7 لاکھ 74 ہزار 424 طلبہ نے امتحان دیا، فرسٹ ایئر کے امتحان میں 3 لاکھ 55 ہزار 204 فیل ہوئے، طلبہ کی کامیابی کا تناسب 53 اعشاریہ 71 فیصد رہا۔پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی طور پر 4 لاکھ 53 ہزار 370 طالبات نے حصہ لیا، 60 اعشاریہ 85 فیصد کامیاب رہیں، 3 لاکھ 14 ہزار 54 لڑکوں نے امتحان دیا، 43 اعشاریہ 42 فیصد کامیاب ہو پائے۔

  • ہمیں خود کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوگا، وزیر تعلیم  خالد مقبول صدیقی کا دورہ نمل، اساتذہ، طلبا سے ملاقات، تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا

    ہمیں خود کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوگا، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا دورہ نمل، اساتذہ، طلبا سے ملاقات، تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا

    سلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ روز نمل کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کو جامعہ نمل کراچی پہنچنے پرریکٹر نمل میجر جنرل ریٹائرڈ شاہد محمود کیانی اور ریجنل ڈائر یکٹر بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید ہدایت وارث نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ریکٹر نمل نے وفاقی وزیر کو جامعہ میں جاری کورسز اور دیگرمنصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔بعدازاں خالد مقبول صدیقی نے اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کی اور خطاب کیا، انہوں نے کہا دنیا نے ہر چیز بدل کر رکھ دی ہے ہمیں بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق خود کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے جامعہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو سرا ہا اور کہا کہ نمل نے پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی اردوزبان پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر کو نمل کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

  • زار سکولوں کو فنڈز کی کمی کا سامنا    سکولوں کو نان سیلری فنڈ جاری نہ ہوسکا، تعلیمی اداروں کے بنیادی اخراجات کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی شدید قلت کا سامنا سکولوں کو اب تک ایک بھی قسط موصول نہ ہوئی ، عدم ادائیگیوں سے بلز کی ادائیگی رک گئی ،فوری اجرا کا مطالبہ

    زار سکولوں کو فنڈز کی کمی کا سامنا سکولوں کو نان سیلری فنڈ جاری نہ ہوسکا، تعلیمی اداروں کے بنیادی اخراجات کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی شدید قلت کا سامنا سکولوں کو اب تک ایک بھی قسط موصول نہ ہوئی ، عدم ادائیگیوں سے بلز کی ادائیگی رک گئی ،فوری اجرا کا مطالبہ

    ملتان:پنجاب بھر کے 38 ہزار سکولز کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے ، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بتایا گیا ہے کہ نیامالی سال شروع ہوئے 3ماہ گزر گئے مگر سکولوں کونان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ کیا،سکولوں میں بنیادی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے نان سیلری بجٹ درکار ہوتا ہے رواں مالی سال میں اب تک سکولوں کو پہلی قسط ہی جاری نہیں ہوسکی،سکولوں کو ہر تین ماہ بجٹ کی ایک قسط جاری کی جاتی ہے ،لاہور کے سکولوں کیلئے فی سہ ماہی 16 کروڑ کے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں،سکولوں کے پاس فنڈز درکار نہ ہونے سے بلز کی ادائیگیوں میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سکول سربراہوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔

  • ڈی آئی جی اسلام آبادکی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے

    ڈی آئی جی اسلام آبادکی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے

    اسلام آباد:ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کران کے حل کیلئے افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے آئی جی پی شکایت سیل1715- پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں ،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے

  • چیئر مین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مختلف امتحانی مراکزکے دورے

    چیئر مین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مختلف امتحانی مراکزکے دورے

    راولپنڈی :چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے فتح جنگ ضلع اٹک جبکہ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے راولپنڈی کے مختلف امتحانی مراکز کے ہنگامی دورے کیے۔امتحان میٹرک دوسرا سالانہ 2025 کو حکومتِ پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت شفاف اور منصفانہ ماحول میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔چیئرمین بورڈ نے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران امتحانی انتظامات، سکیورٹی اقدامات اور امیدواران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

  • سموگ:سکولوں میں آؤٹ ڈورسر گرمیوں پر پابندی

    سموگ:سکولوں میں آؤٹ ڈورسر گرمیوں پر پابندی

    ملتان:سموگ کی آمد، پنجاب بھر کے سکولوں میں ایمرجنسی نافذ، آوٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی ہوگئی، آگاہی مہم چلائی جائے گی تفصیل کے مطابق پنجاب میں سموگ کے پیش نظر طلبہ کے تحفظ کیلئے محکمہ سکولزنے ہنگامی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں اور کھیل سموگ کے دنوں میں معطل کرنے کی ہدایت جاری ، اساتذہ، والدین اور طلبہ کو سموگ سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا سکول سربراہان کو کلاس روم صاف اور وینٹی لیٹڈرکھنے کی ہدایت کی گئی ، سکولوں میں کچرا جلانے پر مکمل پابندی، ویسٹ ڈسپوزل کیلئے انتظامات لازمی قرار دیا گیا دمے اور دل کے مریض طلبہ کے طبی ریکارڈز محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ، ہر ضلع میں فوکل پرسن نامزد، محکمہ صحت کے ساتھ ہنگامی رابطے کا نظام فعال کردیاضلعی سطح پر روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ اور سکولوں کو رہنمائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ، آگاہی مہم کے لنکس اور رپورٹ محکمہ تعلیم کو باقاعدگی سے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں رانا عبدالقیوم خان ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب میں سموگ کا دور قریب ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں شدت آنے کی توقع ہے ۔ یہ موسمی رجحان صحت کے لء خاص طور پر سکول جانے والے بچوں کے لیے اہم خطرات کا باعث بنتا ہے ۔ اس سلسلے میں، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اپنے دائرہ اختیار کے تمام اسکولوں میں احتیاطی اور تخفیف کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

  • پاکستان اور عمان کا تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور عمان کا تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد :سلطنتِ عمان کے سفیر فہد خلف الخروصی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔فریقین نے تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں اور باہمی دوستی پر مبنی یہ تعلقات خطے میں استحکام کا باعث ہیں۔ عمان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔ عمانی سفیر نے کہا کہ عمان نے جدیدیت کو اپنایا ہے لیکن اپنی ثقافت کو بھی محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کی وزارتِ تعلیم کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، انہوں نے وفاقی وزیر کو اپنے دفتر آنے کی دعوت بھی دی۔

  • پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے: حافظ طاہر اشرفی

    پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے: حافظ طاہر اشرفی

    لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے افراد بستے ہیں، ہمارا پیغام امن، محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بشپ آزاد پاسٹر بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں بشپ صاحب امریکہ سے تشریف لائے ہیں، آج ہم امن اور رواداری کی بات کر رہے ہیں، ہمارے انبیاء کرامؑ کا پیغام بھی امن کا پیغام تھا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین میں مسلمان اور مسیح نشانہ بن رہے ہیں، مسیح برادری کا پاکستان میں بہت اہم کردار رہا ہے۔بشپ آزاد مارشل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج میں یہاں آیا ہوں، پاکستانی میں مسیحی قوم پاکستان بننے سے پہلے سے یہاں موجود ہے، ہمارے مسیحی نوجوان پاک فوج میں بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو دہشت گردی کرتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہوسکتے، جو دنیا میں بمباری کرتے ہیں وہ مسیح نہیں ہوسکتے، امن کا پیغام ہم مل کر پھیلا سکتے ہیں۔اس موقع پر کو آرڈی نیٹر آف پیغام امن کمیٹی کے ممبر آرتھ بشپ فولی بیچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن کی بات کرنی چاہئے، ہم کو سب کے ساتھ پیار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دشمنوں کے ساتھ پیار کرنا چاہئے، انسانیت کے لئے ہمارا نمونہ آپ کو پسند آئے گا، مجھے خوشی ہے کہ میں آج ساتھ شامل ہوں۔

  • سردار یوسف ،راغب نعیمی ملاقات، نظام زکوٰۃ ،صلوٰۃ پرگفتگو

    سردار یوسف ،راغب نعیمی ملاقات، نظام زکوٰۃ ،صلوٰۃ پرگفتگو

    اسلام آباد :وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی، جس میں نظام زکوٰۃ اور نظام صلوٰۃ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے نظام زکوٰۃ پر کونسل کی معاونت مانگی ۔ چیئرمین نے کہا اس پر مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل کے محققین پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے ۔سردار یوسف نے کہا رویت ہلال کمیٹی سے متعلق بھی امور قابل غور ہیں اور اس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین نے رویت ہلال کمیٹی پر قومی اسمبلی سے قانون سازی کو انتہائی ضروری قرار دیا اور اس کے دائرہ کار کو ڈویژنل سطح تک بڑھانے کے بارے میں رائے دی۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے اس ضمن میں ہر طرح کے علمی تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔