لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں میں آنکھ، ناک، کان اور گلے کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 21 سے 27 اکتوبر تک آنکھ کے انفیکشن کے 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےمحکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہےکہ لاہور میں 7 ہزار سے زائد کیسز آنکھ کے انفیکشن کے رپورٹ ہوئے جب کہ شہر میں 6 ہزار سے زائد افراد کے ناک، کان اور گلے کی تکلیف کے کیسز بھی رپورٹ ہوئےطبی ماہرین نے اسموگ کے حوالے سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری ماسک لازمی پہنیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں
Category: تعلیم
-

قبائلی اضلاع کے مدرسوں میں 300 سے زائد آلٹرنیٹ لرننگ پاتھ وے پروگرام سینٹرز کھولنے کا اعلان
خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے مدرسوں میں 300 سے زیادہ آلٹرنیٹ لرننگ پاتھ وے پروگرام سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا قبائلی اضلاع میں 70فیصد لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، تعلیمی اداروں سے باہر لاکھوں بچوں کو اسکول کے دریچوں تک لاناکے پی حکومت کیلئے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے دوسری جانب قبائلی اضلاع میں ہونے والی دہشتگردی کے باعث بھی لڑکیوں کے اسکولوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، ان بچیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ اے ایل پی پروگرام کے تحت صوبے کے 27 اضلاع میں 1250 سے زیادہ سینٹرز قائم کیے گئے جہاں 62 ہزار سےزائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیںاب کے پی حکومت نے قبائلی اضلاع کےمدرسوں میں 300 سےزیادہ آلٹرنیٹ لرننگ پاتھ وے پروگرام سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیاہے ، پروگرام کے تحت زیادہ عمر ہونے کے باعث اسکولوں میں داخلہ نہ ملنے والے بچوں کو 18 ماہ میں کورسز مکمل کروائے جاتے ہیں
-

پاراچنار میں ایک ہفتے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے
پاراچنار میں ایک ہفتے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ عام آمدورفت کے لیے 24 روز سے بند ہے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق امدادی سامان اور مسافروں سمیت 216گاڑیوں کا قافلہ کانوائے کے ساتھ پاراچنار پہنچادیا گیا ہےڈی سی نے بتایا کہ سامان میں تیل، خوراک اور ادویات شامل ہیںواضح رہےکہ 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہے
-

پیشی پر عدالت جانیوالے باپ اور بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
لاہور میں پیشی پر عدالت جانے والے باپ اور دو بیٹوں کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیاپولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیاپولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹے پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ مخالفین نے سگیاں پل پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدر کے ناموں سے سے ہوئی ہے
-

سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف
کراچی- سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اورکاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف ہوا ہےپولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں برآمد کرلیں، سرکاری اسکولوں کی برآمد کتابیں اور کاپیاں ایک گھر میں چھپائی گئی تھیںپولیس نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سرکاری مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہےپولیس کے مطابق ملزمان نے سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور محکمہ تعلیم کے عملے کے ملوث ہونے کا بتایا ہے، ملزمان سرکاری اسکول کی کتابیں اور کاپیاں کور تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے
-

ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کیلئے 96 طلبا سائبر کرائم میں پیش
کراچی- میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کے دوران 96 طلبا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہونے پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابتدائی طور پر 150 طلبا اور طالبات کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گز شتہ روز طلب کیے گئے 96 طلبا ایف آئی اے کے دفتر میں تفتیش کیلئے پیش ہوئے جس دوران تمام طلبا کے والدین کی موجودگی میں بیانات قلمبند کیے گئے
-

678 میں سے 149 اسکول غیر فعال، 25 اساتذہ 2 سال سے غیر حاضر
کوئٹہ میں قائم محکمہ تعلیم کے 678 اسکولوں میں سے 149 اسکولوں کے غیر فعال ہونے اور 25 اساتذہ کا پچھلے 2 سالوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے اس بات کا انکشاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے جائزہ اجلاس میں ہوا اجلاس میں آر ٹی سی ایم نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں 25 اساتذہ ایسے ہیں جو 2 سال سے مسلسل غیر حاضر ہیں ان کے خلاف کمیٹی بنائی گئی جوکہ جانچ پڑتال کرکے ان 25 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کرے گی اس دوران کوئٹہ میں موجود 678 اسکولوں کی تفصیلات پیش کی گئیں جس میں 149 نان فنکشنل اسکول ہیں اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر غیر حاضر اساتذہ رپورٹ کیے جائیں گے
-

خیبرپختونخوا حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے وظیفہ پروگرام کا اعلان
خیبرپختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے طالبات کے وظیفہ پروگرام کا اعلان کردیابچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے گرلز اسٹائیپنڈ پروگرام کے تحت چھٹی سے بارھویں جماعت تک کی طالبات کو ماہانہ وظائف فراہم کیے جائیں گےسیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن کے مطابق پروگرام کے تحت ضم اضلاع کی چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی بچیوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظائف فراہم کیے جائیں گےان کا کہنا تھا کہ ماہانہ وظائف کی فراہمی کے پروگرام پر مجموعی طور پر 1.14 ارب روپے لاگت آئے گی جس کا 82 فیصد صوبائی حکومت جبکہ باقی 18 فیصد ورلڈ فوڈ پروگرام ادا کرے گاصوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ گرلز اسٹائیپنڈ پروگرام سے 8 اضلاع کے 514 اسکولز کی 30 ہزار بچیاں مستفید ہوں گی، یہ وظائف اسکولز میں بچیوں کی کم سے کم 70 فیصد حاضری سے مشروط ہوں گے
-

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 6 پیسےکا اضافہ ہوا ہے 6 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے پربند ہوا ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277.79 روپے پر بند ہوا تھا انٹربینک میں اکتوبر کے مہینے میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا ہے اور ستمبر کے اختتام پر ڈالر 277.71 روپے تھا
-

حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر پر آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ
کراچی- حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر کے معاملے پر آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹادیا گیاآئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ حیدرآباد نے آئی ٹی مینیجر کا تبادلہ کردیا اور ناظم امتحانات کے اختیارات ڈپٹی سیکرٹری کو تفویض کردیے
