اسلام آباد: امریکا و ایران میں ثالثی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے سوشل میڈیا پر سرگرم جھوٹی خبروں کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ذرائع، خصوصاً سوشل میڈیا پر ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں پاکستان کی جانب سے امن و مذاکرات کے فروغ کیلئے مبینہ اقدامات کو سرکاری ذرائع سے منسوب کیا گیا ہے، تاہم یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ذرائع سے منسوب تمام ایسے بیانات غلط ہیں اور وزارت خارجہ کی جانب سے اس نوعیت کی کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
Category: اہم خبریں
-

اسحاق ڈار کا مصری و ازبک وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصر اور ازبک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں حالیہ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔وزیر خارجہ مصر نے مکالمے کے فروغ و تنازع کے حل کے لئے پاکستان اور چین کے 5 نکات کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ازبکستان نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا، اسلام آباد اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔اس موقع پر پاکستان-چین پانچ نکاتی امن منصوبے کی مکمل حمایت کی گئی، خلیج و مشرق وسطیٰ میں استحکام کیلئے مشترکہ عزم کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
-

8 ممالک کی فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے اسرائیلی قانون کی مذمت
اسلام آباد: پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں سزائے موت سے متعلق قانون سازی پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون فلسطینیوں کے خلاف امتیازی اور خطرناک اقدام ہے۔بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی اقدامات تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں اور یہ پالیسی خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے حالات پر شدید تشویش ہے اور قابل اعتماد رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد، غیر انسانی سلوک، بھوک اور بنیادی حقوق سے محرومی جیسے سنگین سلوک کے شواہد موجود ہیں۔وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات فلسطینی عوام کے خلاف وسیع تر خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتے ہیں اور ان سے خطے میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، اسرائیل کی امتیازی، جابرانہ اور جارحانہ پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھی جائے گی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں صورتحال کے بگاڑ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنایا جائے تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
-

ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں زیادہ شدت سے حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔عوام سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے، ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 4 ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملے کیے ہیں، ہم نے ایران کی نیوی، ایئر فورس کو مکمل تباہ کردیا، ان کے کئی لیڈر ختم ہوچکے، رجیم ختم ہوچکا، ایران کے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت بھی ختم کردی۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہوچکا، اب ایران خطرہ نہیں رہا، ایران جنگ کے سٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں، مقاصد کی مکمل تکمیل تک جنگ جاری رہے گی، اپنا مشن مکمل کریں گے۔امریکی صدر نے ایران کے تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی اشارہ دیا، امریکی صدر نے ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام بھی لگایا تاہم انہوں نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتا رہا ہے، 47سال سے یہ صورتحال قائم تھی، ایران جنگ کے خاتمے کے بہت قریب آ رہے ہیں، ہمیں آبنائے ہرمز کی ضرورت نہیں ہے، تنازع ختم ہو گا تو آبنائے ہر مز قدرتی طور پر کھل جائے گی۔ٹرمپ نے خطاب کے دوران اسرائیل، سعودی عرب، قطر، یواے ای، کویت اور بحرین کو عظم ممالک قرار دیا اور کہا کہ ہم ان ممالک کو نقصان پہنچنے اور کسی بھی شکل میں ناکام نہیں ہونے دیں گے ۔تیل کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا بہت سے ممالک تیل قیمتوں میں اضافے پرپریشان تھے اور یہ اضافہ ایران کے ہمسائیہ ممالک پر حملوں کی وجہ سے ہوا لیکن ہمیں وینزویلا کے بعد مشرق وسطیٰ کے تیل کی اب ضرورت نہیں رہی کیونکہ امریکا اب آئل اور گیس کا نمبر ون پروڈیوسر ہے۔
-

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، تین افراد جاں بحق
گھوٹکی: ڈہرکی کے قریب شاہ مائنرلنک روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔حادثے کے شکارخاندان کا تعلق مارواڑی برادری سے ہے، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
-

سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز کی بھی ہفتے میں تین چھٹیاں
لاہور:پنجاب میں سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز بھی ہفتے میں چار دن لگیں گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہفتے میں چار دن حاضری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالج اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں چار روز کھلے رہیں گے۔سکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گے، ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی دی جائے گی جبکہ سیکنڈ شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانا ہے۔
-

مردان: مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق
مردان: مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پلوڈھیری کے پہاڑوں میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی جس کے باعث درجنوں افراد ملے تلے دب گئے۔حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 9 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔7 ایمبولینسز ،ڈیزاسٹر گاڑیاں اور ایکسکیویٹر موقع پر پہنچ گئے ہیں، ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔
-

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت کے تحت ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر (11.8 کلو) کی قیمت اب 3 ہزار 588 روپے 59 پیسے ہوگی، نئی قیمت یکم اپریل 2026 سے لاگو ہوگی اور مقامی و درآمدی ایل پی جی دونوں پر نافذ ہوگی۔اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 3 ہزار 101 روپے 25 پیسے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے، قیمت میں مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن بھی شامل ہے۔
-

آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
واشنگٹن: امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ میں مدد نہ کرنے والے یورپی ممالک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ملکوں کو سیکھنا پڑے گا کہ اپنی خاطر لڑائی کیسے لڑی جاتی ہے، امریکہ اب آپ کی مدد کو نہیں آئے گا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے نہیں آئے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ جیسے ممالک جو آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے، انہیں چاہیے کہ خود میں ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز جائیں اور بس تیل لے آئیں اگر نہیں تو امریکہ سے تیل خرید لیں کیونکہ ہمارے پاس بہت زیادہ ہے۔ٹروتھ سوشل کی ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے فرانس کے خلاف بھی اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے اسرائیل کے لیے عسکری سامان لے جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ٹرمپ نے ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی ہلاکت میں کردار ادا نہ کرنے پر بھی فرانس سے شکوہ کیا اور لکھا کہ فرانس بہت غیر مدد گار رہا، امریکہ یہ بات یاد رکھے گا۔امریکی صدر کی پوسٹ میں مزید کہا گیا ایران بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے، یہ مشکل کام اب ختم ہو گیا ہے، پوسٹ کا اختتام انہوں نے کہا کہ ’جا کر اپنا تیل خود لے آئیں!‘۔
-

سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ مقرر
لاہور:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا کہ سہیل تنویر کی موجودگی ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہو گی۔
