Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 175 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • لڑکیوں کی تعلیم؛ طالبان سے مذاکرات کیلیے قطر کے خصوصی ایلچی کابل پہنچ گئے

    لڑکیوں کی تعلیم؛ طالبان سے مذاکرات کیلیے قطر کے خصوصی ایلچی کابل پہنچ گئے

    کابل: قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی پر طالبان سے مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گئے اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے خارجہ امور کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی نے وزیر خارجہ سے ملاقات میں سیاسی ہم آہنگی، تعلقات کی مضبوطی اور انسانی امداد پر بات چیت کی۔

    قطر کے خصوصی ایلچی نے اپنی حکومت کی جانب سے خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور دوحہ میں امریکا طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدہ پر عمل درآمد کی رفتار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ

    غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ

    واشنگٹن: چین نے کہا ہے کہ غبارے کو مار گرانے سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا کے غبارہ گرانے سے فریقین کی باہمی تعلقات مستحکم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اوررد عمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اس سے قبل چین نے مبینہ جاسوس غبارے کو گرانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکا کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
    ہفتے کو امریکا نے ریاست کیرولائنا کے ساحل کے قریب 60 ہزار فٹ پر پرواز کرنے والے مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا۔ چین کا کہنا تھا کہ غبارے جاسوسی کے لیے نہیں تھا بلکہ ائیر شپ تھی جو موسم سے متعلق ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی اور راستہ بھٹک کر امریکی فضائی حدود میں پہنچی تھی۔

  • ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان

    ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔

    دی گارجین کی رپورٹ میں ایرانی خبر رساں ادارے کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے دی گئی عام معافی کا اطلاق ایران میں دوہری شہریت کے حامل قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

    ایرانی خبررساں ادارےارنا کے مطابق مذکورہ اقدام سے ریاستی کریک ڈاون کے بعد ملک گیر بدامنی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

  • خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

    خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور بڑے جرمانے کی منظوری دیدی گئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر 1 ہزار درہم ( پاکستانی 75 ہزار روپے) جرمانہ ہوگا۔

    ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہر میں صفاتی ستھرائی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔
    متحدہ عرب امارات دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ سیاحت اور کاروبار کے لیے آتے ہیں۔ دنیا کی بلند ترین عمارتوں سے سجے اس ملک میں ٹریفک قوانین پر کافی سختی برتی جاتی ہے۔

    ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کا ٹریفک کافی پُرہجوم ہوتا ہے اور ٹریفک قوانین کی معمولی سی خلاف ورزی پر گھنٹوں ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔

  • ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان

    ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان

    تہران: ایران میں بغیر حجاب کے گھر سے باہر نکلنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کے تحت جرمانہ ادا کرنے تک تمام سماجی خدمات سے محروم رکھا جائے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں حجاب نہ کرنے والی خواتین کو گرفتار کے بجائے پہلے انھیں ٹیکسٹ میسیج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر جواب میں وہ حجاب نہ کرنے پر اصرار کرتی ہیں تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    حجاب نہ کرنے پر اصرار کرنے والی خواتین اگر جرمانہ بھی ادا نہیں کرتیں تو ان کا شناختی کارڈ ضبط کرلیا جائے گا اور جرمانے کی ادائیگی تک ان کے لیے حکومت کی تمام سماجی خدمات معطل رہیں گی یعنی وہ حکومت کے کسی بہبود کے پروگرام سے فائدہ نہیں اُٹھاسکیں گی۔
    خیال رہے کہ جلد ہی ایران میں ایک قانون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر حجاب کرنا لازمی ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا۔

    اسی مانیٹرنگ سسٹم کے تحت حجاب نہ کرنے والی خواتین کو بار بار ایس ایم ایس بھی بھیجے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ 4 ماہ قبل کرد نوجوان لڑکی مھسا امینی کو درست طریقے سے حجاب نہ لینے پر گرفتار کیا گیا تھا اور زیر حراست مبینہ تشدد سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد سے ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

    پُرتشدد احتجاج کے دوران 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 46 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 6 افراد کو پھانسی پر لٹکایا جا چکا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس احتجاج کے پیچھے مغربی قوتیں ہیں۔

  • جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا

    جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا

    واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاسوسی غباروں کو واشنگٹن کی فضاؤں میں بھیجنے پر احتجاجاً چین کا دورہ ملتوی کر دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار سے شروع ہونے والا چین کا دورہ احتجاجاً ملتوی کر رہے ہیں۔ انٹونی بلنکن کو مشرق وسطیٰ کے اہم دورے کے بعد چین جانا تھا۔

    وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ چین کی جانب سے جاسوسی غبارے امریکی فضائی حدود میں بھیجنے پر دورہ ملتوی کر رہا ہوں۔ چین نے ہماری قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

    امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی

    واشنگٹن: امریکا میں چین کے غبارے کی موجودگی پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین منسوخ کردیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضاؤں میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی موجودگی کے واقعے کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے امریکی وزیردفاع کا چین کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ وزیردفاع کا دورہ چین پہلے سے طے شدہ تھا۔

    امریکی فضائی حدود میں انتہائی بلندی پر چین کے گرم گیس کے غبارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق چینی غبارہ حساس علاقے میں جاسوسی کررہا تھا۔
    دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ غبارہ چین کا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غبارہ بنیادی طور پر ایک ائیر شپ ہے جو موسم سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

  • ایرانی فلمساز جعفر پناہی نے جیل میں تاحیات بھوک ہڑتال شروع کردی

    ایرانی فلمساز جعفر پناہی نے جیل میں تاحیات بھوک ہڑتال شروع کردی

    تہران: چھ ماہ سے جیل میں موجود ایران کے مشہور فلمساز جعفر پناہی نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز کی اہلیہ طاہرے سعیدی نے انسٹاگرام پر یہ اس خبر سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔

    62 سالہ جعفر پناہی نے جیل سے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ گرفتاری ایک عدالتی سزا کے بجائے ایک اغواء ہے۔
    ایوارڈ یافتہ فلمساز نے اعلان کیا کہ جب تک ان کو رہا نہیں کیا جاتا وہ کھانا پینا نہیں کریں گے اور نہ ہی ادویات لیں گے۔

    جعفر پناہی کو سبز انقلاب کے ایک طالب علم کے جنازے میں شرکت پر چھ برس قید کی سزا سنائی گئی جبکہ بیس برس تک فلم میکنگ اور سفر پر بھی پابندی لگادی گئی۔

  • چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا

    چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا

    ہونان: اگرچہ اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثرات معاشی مسائل کی وجہ بنے ہوئے ہیں تاہم ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو غیرمعمولی بونس اور انعامات سے نوازا ہے جس کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی رقم کےبقدر نوٹوں کو ایک پہاڑ کی صورت میں سجایا گیا تھا۔

    نوٹوں کا یہ پہاڑ دو میٹر تک بلند تھا اور ملازمین آتے رہے اور اپنی جھولی میں گڈیاں بھر بھر کر لے جاتے رہے، ان میں سے کچھ نے مدد کےلیے اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یوآن کی گڈیاں قرینے سے سجائی گئی تھیں جو سال کے آخر میں ہونے والی ایک تقریب میں بہترین ملازموں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

    یہ کمپنی صوبہ ہینان میں واقع ہے جو کرین سازی کا کام کرتی ہے۔ رقم بانٹنے کی تصاویر اور ویڈیو اس وقت بھی وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔ ہینان مائن نامی کمپنی کے تین بہترین سیلز مینیجر کو فی کس 737,000 ڈالر دیئے گئے جبکہ 30 ملازمین کو فی کس 148,323 ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔

    اس طرح دیگر 40 افراد میں بھی کروڑوں ڈالر بانٹے گئے اور ہر گڈی میں 100 یوآن کے نوٹ رکھے گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران نوٹ گننے کا مقابلہ بھی ہوا اور سب سے تیزرفتار نوٹ گننے والے کو بھی لاکھوں ڈالر کا انعام دیا گیا۔

    تقریب کا سب سے اہم مرحلہ یہ تھا کہ سیاہ سوٹ میں ملبوس افسران اور مینیجر نوٹوں کی گڈیاں سنبھالی نہیں جارہی تھیں اور وہ دھیرے دھیرے چلتے ہوئے اپنا انعام لے کر لوٹ رہے تھے۔

  • ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

    ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

    تہران: ایران نے اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔

    ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کی رات اسرائیل نے اصفہان میں ڈرون حملے کیے۔

    ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ہفتے کی رات ایرانی شہر اصفہان میں ہوئے ڈرون حملوں میں ایرانی حکام کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔