Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 176 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • برطانیہ میں اہم سرکاری اداروں کے 5 لاکھ ورکرز کی ہڑتال

    برطانیہ میں اہم سرکاری اداروں کے 5 لاکھ ورکرز کی ہڑتال

    لندن: برطانیہ میں 124 سرکاری اداروں کے 5 لاکھ ورکرز کی ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ہڑتال کرنے والوں میں اساتذہ، ایمبولینس ، ٹرین اور بس سروس سمیت بارڈر فورس کے ملازمین شامل ہیں۔ ہڑتالی ورکرز برطانوی حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اورمراعات کا مطالبہ کردیا۔

    سرکاری اداروں کے 5 لاکھ ملازمین کی ہڑتال کے باعث برطانیہ میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہیں۔ ملک میں ہڑتال کے دوران 85 فیصد اسکول اور 150 یونی ورسیٹیز جزوی یا مکمل بند رہیں۔

  • مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

    مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

    غزہ: مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں چاقو سے لیس ایک نوجوان نے حملہ کیا جس پر فوجی اہلکاروں نے اپنے دفاع میں نوجوان پر گولی چلائی۔

    دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان کو چوکی پر روکا گیا تھا اور تلاشی کے دوران ہونے والی تلخ کلامی پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا۔ نوجوان نہتا تھا۔

    ادھر مغربی کنارے کے ایک اور علاقے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ نوجوان کو پستول رکھنے کا الزام عائد کرکے شہید کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے اس سال کے پہلے مہینے میں 35 فلسطینی نوجوانوں کو بیدردی سے شہید کیا جس میں ایک ہی واقعے میں 10 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا جس کے بعد سے مغربی کنارے میں کشیدگی برقرار ہے۔

    اسرائیلی جارحیت پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کیا اور ملکی قیادتوں سے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔

  • عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی

    عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی

    مسقط: عمان کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں فیسٹیول کے دوران ایک جھولا گر گیا جس کے نیچے دب کر ایک خاتون اور 7 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق جھولا گرنے کا واقعہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں پیش آیا جہاں کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ایک فیسٹیول جاری تھا اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔

    سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس اتھارٹی نے امدادی کاموں کے دوران جھولے میں پھنسے ایک درجن سے زائد افراد کو باہر نکالا اور 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا۔

    عمان میں اس قسم کے واقعات شاز و نادر ہی پیش آتے ہیں تاہم 2016 میں ایک غیر ملکی لڑکا جھولا گرنے سے ہلاک ہوگیا تھا جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری

    متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے 6 ماہ سے زائد عرصے سے ملک سے باہر مقیم باشندوں کے دوبارہ مملکت میں داخلے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم اماراتی شہریت کے حامل افراد کے لیے رہائشی ویزوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے آن لائن سروس شروع کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت بیرون ملک مقیم رہائشی ویزے کے حامل افراد کو اپنا اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہر چھ ماہ بعد مملکت میں آکر اپ ڈیٹ کرانا ہوتا ہے۔

    مختلف وجوہات کی وجہ سے رہائشی ویزے کے حامل کئی افراد متحدہ عرب امارات نہیں آسکے تھے۔ ایسے افراد اب تجدید کے لیے ملک میں آنے کے بجائے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

    تاہم ریذیڈنسی کو فعال کرانے کے لیے اجازت نامے کی منظوری بنیادی شرط ہے ۔ خیال رہے کہ چھ ماہ کے دوبارہ داخلے کا اصول متحدہ عرب امارات میں گولڈن ویزا رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

    یہ سہولت اس لیے فراہم کی جا رہی ہے تاکہ دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ ذہین، باصلاحیت اور پیشہ ور افراد کو ملک میں خوش آمدید کیا جاسکے۔

  • امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور فلسطین کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں ملکی قیادت سے ملاقات کی اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 35 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 10 کے قریب اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔

    خطے میں تشدد اور تناؤ میں اضافے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پہلے اسرائیل پہنچے اور وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔

    ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فریقین سے پُرسکون رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر دو ریاستی حل پر بھی زور دیا۔

    بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل سے فلسطین پہنچے اور صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا۔

    فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ یہودی آبادکاروں کی توسیع، چوکیوں کو قانونی حیثیت دینا، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور بے دخلی، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں رکاوٹیں ڈالنے اور تشدد پر کے لیے اکسانے پر اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور مغربی کنارے میں تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل پر غور کیا جانا چاہیے۔

    سعودی عرب نے امریکی وزیر خارجہ کے دو ریاستی حل کو امن کی کنجی قرار دینے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کا بھی مؤقف یہی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کو دو الگ الگ اور آزاد ریاستیں تسلیم کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں استحکام ممکن نہیں۔

  • یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب

    یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے یورپی ممالک سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا مکروہ عمل ناقابل قبول ہے۔

    کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں سعودی عرب کے غیرمتزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔

  • ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

    ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

    تہران: ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی جوڑے کو بدعنوانی، جسم فروشی اور پروپیگنڈے کے الزامات پر سزا سنائی گئی۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ جوڑے کی گرفتاری سے قبل ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

    اسطیازۃ حقی اور ان کے منگیتر امیر محمد احمدی جوڑے پر سوشل میڈیا کے استعمال اور ملک چھوڑنے پر بھی دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی ایک خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں شامل افراد کو حکام سخت سزائیں دے رہے ہیں۔

  • سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت

    سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت

    ریاض: سعودی عرب نے اسٹاپ اوور مسافروں کو 4 روز کے لیے عمرے یا سیاحت کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزے پر داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سیاحت کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ افراد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزا سروس شروع کی گئی ہے۔ یہ سہولت سعودیہ ایئر لائنز اور فلائناس کے اسٹاپ اوور مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔

    یہ ٹرانزٹ ویزہ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا جس کی میعاد 3 ماہ ہوگی۔ اس ویزے کے حامل اسٹاپ اوور مسافر 96 گھنٹے تک سعودی عرب میں قیام، طعام اور گھوم پھر بھی سکیں گے۔
    علاوہ ازیں ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے اسٹاپ اوور زائرین کو اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے 24، 48، 72 اور 96 گھنٹے کے سفری پروگرام کی پیشکش کی گئی ہے۔

    وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین اور سیاحوں کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزے کی فراہمی کا فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کو سیاحت کے لیے بہترین مملکت بنانے کا عہد کیا گیا ہے۔

  • پیٹرول کی پیداوارمیں توازن؛ سعودی ولی عہد کا روسی صدر کو فون

    پیٹرول کی پیداوارمیں توازن؛ سعودی ولی عہد کا روسی صدر کو فون

    ریاض / ماسکو: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی تیل منڈی میں استحکام کے لیے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’’اوپیک‘‘ کے ارکان کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم گفتگو میں تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور یکم فروری کو اوپیکس کے اجلاس میں تیل کی پیداوار کی موجودہ پالیسی کو برقرار رکھنےکی سفارش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا

    نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی سے ابوظبی جانے والے طیارے میں نشے میں دھت خاتون نے فضائی میزبان کو مکا مار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نشے میں دھت 45 سال کی خاتون نے طیارے میں ہنگامہ کردیا۔ اکانومی ٹکٹ رکھنے والی اطالوی خاتون نے زبردستی بزنس کلاس میں بیٹھنے کی کوشش کی اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے روکنے پر آپے سے باہر ہوکر مکا مار دیا۔

    طیارے کے عملے نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نےاپنے کپڑے اتارنا شروع کردئیے اور طیارے میں بھاگنا شروع کردیا۔ سیکورٹی کے عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔