Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 178 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • عالمی معیشت سے 70 ہزار گنا قیمتی سیارچے پر ناسا خلائی جہاز روانہ کرے گا

    عالمی معیشت سے 70 ہزار گنا قیمتی سیارچے پر ناسا خلائی جہاز روانہ کرے گا

    کیلیفورنیا: ناسا نے ایک اہم سیارچے (ایسٹرائڈ) کی جانب خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس سیارچے پر قیمتی دھاتوں کی کل قدر پورے کرہ ارض کی مجموعی سالانہ معیشت سے بھی 70 ہزار گنا زائد ہے۔

    اگرچہ ناسا سال 2017 سے اس سیارچے کے قریب اپنا خلائی جہاز بھیجنے کا خواہاں رہا تاہم یہ منصوبہ کئی مرتبہ تعطل کا شکار رہا۔ اس شہابیے کا نام 16 سائیکے ہے اور توقع ہے کہ اس سال اکتوبر میں ایک خلائی جہاز سائیکے کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ ایک طویل سفر کے بعد اگست 2029 میں وہ سیارچے تک اترجائے گا۔

    اطالوی فلکیات داں اینی بیل ڈی گیسپارس نے اسے 1852 میں دریافت کیا تھا جو آلو کی شکل کا ایک ناکام سیارہ بھی ہے۔ اس کا رقبہ 140 میل ہے۔ واضح رہے کہ یہ مریخ اور مشتری کے درمیان مشہور سیارچی پٹی کے درمیان موجود ہے۔
    2020 میں امریکی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ جست (نکل) اور فولاد سے بنا ہے اور دیگر قیمتی دھاتیں بھی موجود ہیں جبکہ اکثر سیارچے چٹان اور برف سے بنے ہوتے ہیں۔ ناسا کی ماہر لِنڈی ایلکنس کے مطابق اس میں موجود فولاد اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمت دس ہزار کواڈریلیئن ڈالر کے برابر ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا ایک دوسرا گروہ اسے اتنا قیمتی نہیں کہتا۔

    یہی وجہ ہے کہ ناسا نے اس بحث کو ختم کرنے کے لیے اس کی جانب خلائی جہاز بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لیکن ماہرین نے نزدیک سونے چاندی سے زیادہ اس کی سائنسی راز اہمیت رکھتے ہیں۔ 16 سائیکے پر تحقیق سے خود ہمیں نظامِ شمسی کے ارتقا اور اس کے دیگر پہلوؤں کو جاننے میں مدد ملے گی۔

  • سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

    سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور

    اسلام آباد: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    ایوان میں مذمتی قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ سینیٹ قرآن پاک کو جلانے، پھاڑنے اور بے حرمتی پر صدمے کا اظہار کرتا ہے۔ سینیٹ آف پاکستان ایسے شدت پسندوں اور جنونیوں پر سراپائے احتجاج ہے۔ اسلامو فوبیا پر مبنی نفرت انگیز، شیطانی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

    مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا اقدام بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے خلاف ایک سازش ہے۔ یورپ کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس افسوسناک واقعے پر او آئی سی ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔
    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں مسئلے کو اٹھایا جائے۔

  • نیٹ فلکس سروس مفت استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی

    نیٹ فلکس سروس مفت استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی

    نیویارک: پاسورڈ شیئرنگ کے ذریعے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔

    نئی اطلاعات کے مطابق نیٹ فلکس گھر سے باہر سروس کے استعمال کو ختم کررہا ہے اور رواں برس اپریل کے اختتام تک اس کا نفاذ ہوجائے گا۔

    نیٹ فلکس نے پچھلے برس جولائی میں پاسورڈ شیئرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا تھا اور ایک دہائی کے دوران 2022 کی سہ ماہی میں نیٹ فلکس کو دو لاکھ کے قریب سبسکرائبر سے ہاتھ دھونا پڑا۔
    سٹریمنگ سروس کے اعلامیے کے مطابق اگر کسی صارف نے گھر سے باہر سروس کو استعمال کرنا ہے تو اسے اضافی پیسے ادا کرنے ہوں گے۔

    نیٹ فلکس کے مطابق وسیع پیمانے پر پاسورڈ شیئرنگ سے اس کو اپنی سہولت کو مزید بہتر اور اچھا کرنے میں سرمایہ کاری کیلئے کم مواقع مل رہے ہیں۔

    امریکا کی بعض ریاستوں میں ٹرائل کے طور پر گھر سے باہر کے فرد کو اکاؤنٹ شیئر کرنے پر دو سے تین ڈالر اضافی چارج کیے جارہے ہیں جس پر متعدد افراد نے اپنی سبسکرپشن کینسل کرادی ہے۔

  • امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک

    امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکا میں 2023 کے آغاز سے لے کر 24 جنوری تک 39 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    غیر سرکاری ادارے گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث اسے ’امریکی بیماری‘ قرار دیا گیا ہے۔

    2023 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 167 زخمی ہوئے ہوچکے ہیں۔ آرکائیو نے انکشاف کیا کہ اس سال بڑے پیمانے پر فائرنگ کا ایک تاریخی آغاز ہے، گزشتہ 10 برس کے مقابلے میں جنوری 2023 کے پہلے 24 دنوں میں سب سے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

    گن وائلنس آرکائیو کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے پینسلوینیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، الینوائے، اوہائیو، ورجینیا، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، یوٹاہ، لوزیانا، ٹیکساس، کیلیفورنیا، لوزیانا، مسیسیپی، ایریزونا، مسوری، کولوراڈو، جارجیا اور الاباما میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

  • مسجد الحرام میں رواں سال 10 کروڑ سے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ

    مسجد الحرام میں رواں سال 10 کروڑ سے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ

    مکہ مکرمہ: بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں رواں ہجری سال 10 کروڑسے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

    حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انکشاف کیا کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں 100 ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔

    حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے والوں کی تعداد رواں سال 11 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت کی گئی۔
    ڈاکٹر السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد گاڑیاں صرف معمر افراد اور خاص ضرورت والے افراد کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔ سال 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد بڑھا ئی جا رہی۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جارہی جبکہ مسجد الحرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

  • بہ یک وقت دو ممالک میں واقع دنیا کا انوکھا ہوٹل

    بہ یک وقت دو ممالک میں واقع دنیا کا انوکھا ہوٹل

    فرانس: خوبصورت اور چھوٹا سا ہوٹل اربیز، درحقیقت دو ممالک کے درمیان واقع ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے کمرہ نمبر نو سے دونوں ممالک کی کھینچی گئی سرحدی لکیر فرضی طور پر گزرتی ہیں۔

    یہ ہوٹل ایک گھنے پہاڑی جنگل کے پاس ’لاکیور‘ نامی ایک بستی میں واقع ہے۔ اس پہاڑ کا ایک حصہ فرانس اور دوسرا حصہ سوئزرلینڈ سے گزرتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ لوگ اس ہوٹل میں آکر دو ممالک کی سرحد کے درمیان رہنے کا اعزاز حاصل کرتے ہیں اور یہاں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔ اربیز ہوٹل ایک خاندان کی ملکیت ہے جو نسل در نسل اس کا مالک ہے۔ اس ہوٹل کا پورا نام ’ہوٹل اربیز فرانکو سوئس‘ ہے اور مختصر نام لا اربائزے بھی ہے۔

    دو ممالک میں بٹا ہوا یہ ہوٹل درحقیقت فرانس اور سوئزرلینڈ کے درمیان 1862ء کے معاہدہ ڈیپس سے وجود میں آیا تھا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے کچھ متنازع جگہوں کا تبادلہ کیا تھا۔

    معاہدے کے تحت یہاں پہلے سے قائم عمارتوں کو قائم رکھا گیا۔ پھر اس سے فائدہ اٹھا کر 1921ء میں اربیز ہوٹل بنایا گیا جو نصف سوئزرلینڈ میں اور آدھا فرانس میں واقع ہے۔ یہاں تک کہ اندر کے باتھ روم بھی دو ممالک میں تقسیم نظرآئیں گے۔

    ہوٹل کی کھڑکی سے دونوں ممالک کی چوکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل میں دونوں ممالک کے کھانے دستیاب ہیں لیکن فرانس والی جگہ پر بیٹھ کر آپ سوئزرلینڈ کا مشہور پنیر نہیں منگواسکتے ہیں کیونکہ فرانس میں اس پر پابندی عائد ہے۔ اسی طرح فرانس سوسیج سوئزرلینڈ والے حصے میں نہیں ملے گی۔

  • 35 سال ملازمت؛ امریکی ایئرلائن نے پاکستانی کا نام جہاز پر لکھوا دیا

    35 سال ملازمت؛ امریکی ایئرلائن نے پاکستانی کا نام جہاز پر لکھوا دیا

    شکاگو: امریکی ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔

    امریکی یونائیٹڈ ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری محمد ذہین کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد ذہین نے رقم، گفٹ کارڈ اور کسی ملک کی سیر کی پیش کش ٹھکرا دی۔
    محمد ذہین نے بتایا کہ جب جہاز ان کے سامنے آیا تو اس پر ایک سفید پٹی لگی ہوئی تھی، انھوں نے سفید پٹی کو آہستہ آہستہ ہٹادیا تو اس پر پہلے محمد پھر ذہین لکھا ہوا نظر آیا، وہ ان کیلیے بہت خوش کن لمحات تھے کہ ان کی ایئرلائن نے ان کو کتنا بڑا اعزاز دیا ہے۔

  • چین میں کورونا سے ایک ہفتے میں 13 ہزار اموات

    چین میں کورونا سے ایک ہفتے میں 13 ہزار اموات

    بیجنگ: چین میں 13 جنوری سے 19 جنوری کے درمیان کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار ہوگئی جب کہ یہ صرف وہ اموات ہیں جو اسپتالوں میں ہوئیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں کورونا سے 60 ہزار اموات کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ صرف جنوری میں ایک ہفتے کے دوران 13 ہزار اموات اسپتالوں میں ہوئیں۔ گھروں میں ہونے والی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہے۔

    چین نے یہ نہیں بتایا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی عمریں کتنی ہیں اور کیا ان لوگوں نے ویکسینیشن کرائی تھی۔ خیال رہے کہ چین میں 65 سے زائد عمر کے لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
    دوسری جانب چین کے محکمۂ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی 80 فیصد آبادی کورونا میں مبتلا ہوچکی ہے۔

    عالمی قوتوں اور تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں کورونا کے ایک بار پھر پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔

    اس خدشے کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ چین نے کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی کیٹیگری میں تبدیل کی تھی اور صرف کورونا کی وجہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والوں کو شامل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ چین میں نئے سال کی آمد پر ہونے والی تعطیلات اور اس دوران تقریبات میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت سے مہلک وائرس کے مزید تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔

  • روس نے سونامی بنا کرپورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

    روس نے سونامی بنا کرپورا ملک تباہ کرنے والا جوہری بم تیارکرلیا

    ماسکو: روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو ’پوسائیڈن ‘ تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے۔

    ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پوسائیڈن ‘ نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔

  • ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے نئی سبسکرپشن پالیسی کا اعلان

    ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے نئی سبسکرپشن پالیسی کا اعلان

    سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ’ٹوئٹر بلیو‘ کی سبسکرپشن اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیے بھی آئی فون کی طرح 11 ڈالر ماہانہ میں ہی ملے گی جبکہ ویب پر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سالانہ سبسکرپشن میں رعایت کی جائے گی۔
    عرب نیوز کے مطابق ٹوئٹر کا بلیو ٹِک جو قبل ازیں سیاست دانوں، مشہور شخصیات، صحافیوں اور عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے مفت تھا اب کوئی بھی صارف اس کو خرید سکے گا۔