Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 179 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • دبئی کے ساحل پر سیکڑوں فن پارے بنانے والا فنکار

    دبئی کے ساحل پر سیکڑوں فن پارے بنانے والا فنکار

    دبئی: فلپائن کے غیر معمولی ریت فنکار دبئی کے ساحلوں پر اب تک سیکڑوں فن پارے بنا چکے ہیں اور اب بھی ان کا یہی معمول ہے۔

    سب سے پہلے 2014 میں انہوں نے دبئی میں جمیرا ساحل پر اپنی دادی کی یاد میں ایک بہت بڑا درخت بنایا تھا اور اس کے بعد وہ کل 1900 تصاویر بنا چکے ہیں جو چند گھنٹوں میں ہوا اور ریت سے دھندلا جاتے ہیں۔ پھر جنوری 2022 میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے تمام بڑے لیڈروں کا مٹی پر پورٹریٹ بنایا تھا جسے ریت پر بنایا جانے والا سب سے بڑا پورٹریٹ بھی تھا جو 23000 مربع میٹر وسیع تھا۔ اسے بنانے کے لیے خصوصاً 150 ٹرک بھر کے مٹی ڈالی گئی تھی۔

    اب وہ بین الاقوامی برانڈ کے لیے بھی اشتہار والی تصاویر بناتے ہیں اور یہاں تک کہ وہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں۔ نیتھانیال باغ میں گھاس جمع کرنے والی پنجہ نما جھاڑو یہ کام کرتا ہے جسے ریک کہا جاتا ہے۔

  • لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

    لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

    لندن: مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب کے عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کی فہرست پارٹی سربراہ نواز شریف کے سامنے پیش کردی۔

    پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے، اس سلسلے میں برطانوی دارالحکومت لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔

  • افغانستان میں سردی کی شدید لہر؛70 افراد جاں بحق

    افغانستان میں سردی کی شدید لہر؛70 افراد جاں بحق

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہائیوں کی مسلسل جنگ کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور ملک میں معاشی و مالی بحران کے شکار افغان عوام کو اب موسم کے جبر کا سامنا ہے۔

    افغانستان کے مختلف علاقوں میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کے بعد سے درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ کہیں کہیں درجہ حرارت منفی 33 تک پہنچ گیا اور برفباری بھی ہوئی۔ ناکافی سہولیات اور نامناسب رہائش کے باعث غریب عوام کے لیے سخت سردی میں زندگی بسر کرنا ممکن نہ رہا۔

    افغانستان کی وزارت برائے ماحولیاتی آفات نے بتایا کہ اب تک 70 افراد سخت سردی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جب کہ گزشتہ 8 روز میں ہلاک ہونے والے پالتو جانوروں کی تعداد 70 ہزار ہوگئی۔

    طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عالمی قوتوں اور تنظیموں نے افغان فنڈز منجمد کردیے تھے۔ فنڈز کی قلت کی شکار طالبان حکومت نے فنڈز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فنڈز ضروری ہیں۔

    اس سے قبل مون سون میں بارشوں کے بعد سیلاب میں بھی افغان عوام کو کافی مشکلات کا سامنا رہا تھا اور رہی سہی کسر زلزلے نے پوری کردی تھی جس میں مجموعی طور پر 100 سے زائد جانیں گئیں اور 1 ہزار گھر تباہ ہوگئے تھے۔

    اقوام متحدہ بھی قدرتی آفات سے نمٹنے، ناکافی سہولیات اور غربت کے باعث عالمی قوتوں سے فنڈز کی فراہمی کا بار بار مطالبہ کرتی رہی ہے۔

  • سستے خام تیل کی خریداری، روس کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    سستے خام تیل کی خریداری، روس کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد:ستے خام تیل کی خریداری کے سلسلہ میں روس کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 3 روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایاز صادق کریں گے، روسی وفد کی نمائندگی روسی وزیر توانائی کریں گے، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں روس سے سستے خام تیل، پٹرول، ڈیزل اور ایل این جی کی خریداری پر بات چیت ہو گی، روس کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات ہو گی، اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خارجہ سمیت مختلف وزارتوں کے حکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات بارے معاہدے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روس سے سستی توانائی ملنے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو سکے گی۔

    وزارت پٹرولیم انٹرگورنمنٹل کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا، طویل المدتی ایل این جی معاہدے نارتھ، ساؤتھ گیس منصوبے پر پیش رفت کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان روس سے 2 لاکھ ٹن ماہانہ سستے ڈیزل کی خریداری پر بات کرے گا، پاکستان روس سے ماہانہ 50 فیصد پٹرول کے معاہدے پر بات کرے گا، پاکستان روس سے ماہانہ 50 فیصد پٹرول خریدنا چاہتا ہے۔