کراچی:پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 17ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔کراچی کنگز میں حسن علی کی جگہ محمد حمزہ کو ڈیبیو کروایا گیا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Category: کھیل
-

پی ایس ایل جلد دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی: محسن نقوی
بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ،سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس ،پی سی بی کے پروسیجرل رولز ، لاہور کے زونز کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور انشائاللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 82 واں اجلاس ہوا جس میں مالی سال برائے 2024-25 کے سالانہ آڈٹ مالیاتی سٹیٹمنٹس کی باضابطہ منظوری دی گئی۔آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز کی منظوری دی گئی، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی ڈویلپمنٹ کے لئے تعاون کے حوالے سے بھی اظہار دلچسپی کی منظوری دی گئی جبکہ جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔اس موقع پر بورڈ آف گورنرز نے عبد اللہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار پر خراج تحسین پیش کیا، چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 2برس کے دوران عبداللہ خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے دن رات محنت کی، بی او جی نے پی ایس ایل 11کیلئے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر اظہار تشکر کیا۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران انوار احمد غنی، طارق سرور، عدنان ملک، سجاد کھوکھر، ظفر اللہ اوردیگر نے شرکت کی۔
-

پی ایس ایل 11: سلطانز کا راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور: پاکستان سپرلیگ کے سیزن الیون کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ میں ملتان سلطانز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ راولپنڈیز نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے آج پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے کا لاہور میں آخری میچ کھیلا جائے گا، ایک دن کے آرام کے بعد پی ایس ایل 11 کے میچز کا آغاز کراچی میں ہو گا۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن ہے۔
-

پاکستان سپر لیگ سلطانوں کا وار کنگز مین کے تخت میں دراڑ
ملتان نے 226 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا،فرحان کی ناقابلِ شکست 106 رنز کی اننگز کا فتح میں کلیدی کردار کنگز مین کی جانب سے معاذ صداقت دھواں دار 62 رنز بنا کر نمایاں رہے ، شرجیل خان نے 51 رنز کی برق رفتار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی
لاہور:پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 226 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔سلطانز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے ناقابلِ شکست 106 رنز اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔عرفات منہاس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔دیگر بلے بازوں میں سٹیو سمتھ 46، شان مسعود 29، جوش فلیپی 9 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،مہیش ٹھیکشانا اور حسن خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کنگز مین نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز سکور کیے ۔کنگز مین کی جانب سے معاذ صداقت دھواں دار 62 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شرجیل خان نے 51 رنز کی برق رفتار ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 27، عثمان خان 25، سید سعد علی 23 اور کپتان مارنس لبوشین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔عرفان خان 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان ایشٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
-

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کا راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور: پی ایس ایل 11 کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ راولپنڈیز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، شاداب خان کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
-

پی ایس ایل 11: صائم ایوب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
لاہور: پاکستان کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا اور متعدد شاندار اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔نوجوان بیٹر کو ابھرتے ہوئے اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ مسلسل اپنی متاثر کن کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ماہرین کرکٹ کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کا مظہر ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ صائم ایوب پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے اس سال اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے لیے وہ سب سے مہنگے مقامی کھلاڑی بھی بنے تھے۔
-

پی ایس ایل 11: کنگز مین کا سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ شام 7 بجے لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دنیا میڈیا گروپ ملتان سلطانز کا میڈیا پارٹنر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث متاثر ہوا، مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوانئٹ دے دیا گیا۔
-

ایشین کپ کوالیفائرز: میانمار نے پاکستان کو شکست دے دی
اسلام آباد: ایشین کپ کوالیفائرز 2027 کے میچ میں میانمار نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں حکومتی ہدایات کے تحت کلوز ڈور کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی 47ویں منٹ میں میانمار کو برتری حاصل ہوگئی، جب پاکستانی کھلاڑی کی غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں چلی گئی۔کھلاڑی نے گیند گول کیپر کی جانب پھینکی، تاہم گول کیپر اسے روکنے میں ناکام رہا اور یوں میانمار کو پہلا گول مل گیا۔میانمار نے اپنی برتری کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 59ویں منٹ میں دوسرا گول بھی اسکور کر لیا۔پاکستان نے میچ میں واپسی کی کوشش جاری رکھی اور بالآخر 91ویں منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا، تاہم یہ گول شکست سے بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا۔
-

پی ایس ایل 11: بارش کے باعث یونائیٹڈ اور زلمی کے درمیان میچ تاخیر کا شکار
لاہور: لاہور میں بارش کے باعث پی ایس ایل سیزن الیون کا اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ۔میچ کا ٹاس ساڑھے چھ بجے ہونا تھا لیکن بارش کے باعث ٹاس نہیں ہوسکا۔قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں بارش رک گئی مگر بارش کے باعث گراؤنڈ کی اطراف میں پانی کھڑا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق میچ کا کٹ آف ٹائم 9:50 ہے۔7:30 بجے کے بعد اوورز کم ہونا شروع ہو جائیں گے ،آٹھ بجے میچ شروع ہونے کی صورت میں 18 اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا ۔8:30 بجے میچ شروع ہونے کی صورت میں 14 اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا، نو بجے میچ شروع ہونے کی صورت میں 11 اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا ۔9:30 پر میچ شروع ہونے کی میں سات اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا، 9:50 پر میچ شروع ہونے کی صورت میں پانچ اوورز فی اننگز کا میچ ہوگا۔
-

سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ مقرر
لاہور:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا کہ سہیل تنویر کی موجودگی ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہو گی۔
