کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہوئی:ڈسپلنری کمیٹی، پوسٹ میرے خیالات کی عکاس نہیں:نسیم شاہ سکیورٹی کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز کا اپنے کپتان شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازعہ ٹویٹ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ پر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔پی سی بی نے 27 مارچ 2026 کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نسیم شاہ سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔نسیم شاہ کا جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔ نسیم شاہ کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ غیر مشروط معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نسیم شاہ سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں، ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی برطرف کر دیا ہے جبکہ پی سی بی بھی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرے گا تاکہ وہ آئندہ پی سی بی کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کرسکے ۔پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔واضح رہے نسیم شاہ نے وزیر اعلی ٰپنجاب کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی ۔دوسری طرف نسیم شاہ نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میری مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی، وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔نسیم شاہ نے کہا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، آئندہ ایسا نہ ہو اس کے لیے درکار ضروری تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی معذرت کرتا ہوں۔علاوہ ازیں سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ہی کپتان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔لاہور قلندرز کے اعلامیے کے مطابق سکیورٹی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ہے اور شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔لاہور قلندرز نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے پر لیے گئے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فرنچائز نے معاملے کی اندرونی طور پر مکمل تحقیقات کی، ہوٹل میں واقعہ پیش آیا تھا اسے بڑھا چڑھا کر اور حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ معاملہ کسی دانستہ خلاف ورزی کے بجائے ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا، یہ کارروائی احتساب اور ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے ۔لاہور قلندرز سکیورٹی پروٹوکولز کا احترام کرتی ہے۔
Category: کھیل
-

متنازعہ ٹویٹ، قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 2 کروڑ جرمانہ
-

پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ بنا دیا
لاہور:پشاور زلمی اننگز میں کسی کھلاڑی کی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی، پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے ۔اس سے قبل بغیر انفرادی ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 میجر لیگ میں واشنگٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا۔پشاور زلمی نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پشاور زلمی کا سکور پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی پلیئر کی ففٹی کے سب سے بڑا سکور تھا۔
-

سپر لیگ: کنگز مین نے گلیڈی ایٹرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے
کوئٹہ نے 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے ، کنگزمین آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 134رنز ہی بنا سکے کراچی کنگز نے قلندرز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا،گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور کیخلاف کنگز کو 5پنالٹی رنز ایوارڈ کے گئے
لاہور:پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دے دی ہے ۔چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔قذا فی سٹیڈیم میں 174 رنز کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین 54 جبکہ حسن نواز 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں ۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین اور حسن نواز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ٹام کرن نے بھی 18گیندوں پر 31رنز بنائے ۔حیدرآباد کے رائلی میریڈتھ نے 3اہم وکٹیں حاصل کیں ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں کیا۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد وسیم 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز سکور کیے ۔قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کی گئی، جس پر امپائر نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کو 5 رنز کی پنالٹی لگائی، فیلڈ امپائر نے گیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے ۔آخری اوور میں کراچی کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے ، تاہم گیند تبدیل کرنے پر 5 رنز کی پنالٹی نے میچ کا رخ بدل دیا اور یوں ہدف کم ہو کر 9رنز رہ گیا، عباس آفریدی نے آخری اوور کی دوسری گیند پر زبردست چوکا اور تیسری گیند پر زوردار چھکا لگا کر میچ کا شاندار اختتام کیا۔ -

متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ: قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ جرمانہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر انہیں 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں۔اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟ تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
-

ی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 129 رنز کا ہدف
لاہور:پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسیب اللہ 28، سکندر رضا 19، محمد نعیم 13، پرویز حسین ایمن 12، کپتان شاہین آفریدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔قلندرز کے حارث رؤف 4، فخر زمان اور اسامہ میر ایک، ایک رن ہی بنا سکے جبکہ مستفیض الرحمان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے دو، دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عباس آفریدی ، حسن علی اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ آصف آفریدی کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا ہے کوشش کریں گے 170 سے 180 رنز بنائیں۔ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ مکمل اعتماد کے ساتھ آئیں گے اور جیتنےکی کوشش کریں گے، کیوریٹر نے بہت زبردست پچ تیار کی ہے اس میچ کے لیے عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے، کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔
-

پشاور زلمی کی راولپنڈیز،ملتان سلطانز کی اسلام آباد کو شکست
زلمی نے 215 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیندپر حاصل کیا،مائیکل بریسویل مین آف دی میچ ،سلطانز نے 172 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کیا
لاہور:پی ایس ایل میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز اورملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔زلمی کی جانب سے محمد حارث 47 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ مائیکل بریسویل 35 اور عامر جمال 17 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔ اس سے قبل یاسر خان (83)اور کپتان محمد رضوان (41) کی 125 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے ۔کامران غلام 37 اور ڈیرل مچل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 18 اور عبداللہ فضل 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 جبکہ ایرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پشاورزلمی کے مائیکل بریسویل 17گیندوں پر 35رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرارپائے ۔ادھر چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں پر 171 کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔ مارک چیپمین نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے ، سمیر منہاس نے 28، ڈیون کانوے اور فہیم اشرف نے 26، 26 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ملتان سلطانز نے 172 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔ -

پی ایس ایل 11: گلیڈی ایٹرز نے کنگزمین کو 40 رنز سے ہرا دیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم گلیڈی ایٹرز کے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 134 رنز ہی بنا سکی۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عرفان خان 33، حسان خان 31 اور کپتان مارنوس لبوشیان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 14، صائم ایوب 8، سعد علی 7، حماد اعظم 6 رنز ہی بنا پائے۔کنگز مین کے معاذ صداقت بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے جبکہ مہیش تھکشانا نے 2 اور ریلے میریڈیتھ نے 3 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ احمد دانیا نے 2، الزاری جوزف، عثمان طارق اور کپتان سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شمائل حسین 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن نواز 53 جبکہ ٹام کرن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔گلیڈی ایٹر کے خواجہ نافع 6، کپتان سعود شکیل 4 جبکہ ریلے روسو، بین ڈرموٹ اور الزاری جوزف بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، ابر ار احمد 9 اور احمد دانیال 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے ریلے میریڈیتھ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہیش تھکشانا اور عاکف جاوید نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
-

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور: پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ آصف آفریدی کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا ہے کوشش کریں گے 170 سے 180 رنز بنائیں۔ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ مکمل اعتماد کے ساتھ آئیں گے اور جیتنےکی کوشش کریں گے، کیوریٹر نے بہت زبردست پچ تیار کی ہے اس میچ کے لیے عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے، کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔
-

قومی ٹی ٹونٹی کپ ،کراچی وائٹس نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9وکٹوں پر 165 رنز سکور کیے ،حسن نواز نے 43، ارحم نے 40 رنز بنائے کراچی وائٹس نے جارحانہ آغاز کیا اور ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا،عبداللہ شفیع نے 88 رنز کی اننگز کھیلی
راولپنڈی:قومی ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔پشاور میں جاری میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز سکور کیے ۔ سیالکوٹ کی جانب سے حسن نواز نے 43، خواجہ ارحم نے 40 جبکہ علی افضل نے 26 رنز بنائے ۔ اسامہ میر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔کراچی وائٹس کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اصغر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ، ثاقب خان اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کراچی وائٹس کی جیت میں عبداللہ شفیع نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا جبکہ سعود شکیل نے 46 رنز بنائے ۔ سیالکوٹ کی جانب سے باؤلنگ میں اسامہ میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حمزہ نظر اور صفیان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دسویں روز ایبٹ آباد اور سیالکوٹ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔ پہلے میچ میں ایبٹ آباد نے لاہور بلوز کو یک طرفہ مقابلے میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی ، لاہور بلوز کی ٹیم 14 اعشاریہ تین اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ایبٹ آباد کی جانب سے پلیئر آف دی میچ شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ دوسرے میچ میں سیالکوٹ نے ملتان ریجن کو سات وکٹوں سے مات دی، ملتان نے 163 رنز بنائے ۔ -

حارث رؤف ڈیبیو کے بعد سے کامیاب ملکی ون ڈے با لر
32 سالہ پیسر کی 56 ون ڈے میچز میں 25.66 کی اوسط سے 103 وکٹیں
لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف اپنے ڈیبیو کے بعد سے کامیاب ترین ملکی ون ڈے با لر بن گئے ۔32 سالہ حارث رؤف نے اکتوبر 2020 میں زمبابوے کیخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 56 ون ڈے میچز میں 25.66 کی اوسط سے 103 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو اس عرصے میں کسی بھی پاکستانی باؤلر کی حاصل کردہ سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔اس عرصے کے دوران ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے با لر نیپال کے سندیپ لامیچانے ہیں جنہوں نے 54 اننگز میں 112 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ آسٹریلیا کے لیگ سپنر ایڈم زامپا 58 اننگز میں 111 وکٹیں لے کر اس فہرست میں دوسرے ، شاہین آفریدی 55 اننگز میں 99 وکٹیں حاصل کرکے چوتھے جب کہ سری لنکا کے وانندہ ہسارانگا 53 اننگز میں 95 وکٹیں لے کر پانچویں نمبر پر ہیں۔